دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے  میں رینجرز کا اہم انکشاف

دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے  میں رینجرز کا اہم انکشاف

?️

کراچی(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی اور سندھ رینجرز نے دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں حیدردہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرتی تھیں، مبینہ ٹارگٹ کلرز سے ہونے والی گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ عمر شاہد ، ایس ایس پی عارف عزیز اور سندھ رینجرز کے کرنل شبیر نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں بتایا گیا کہ امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ان ڈائریکٹ ہیڈ کر رہی ہیں۔

سندھ رینجرز کے کرنل شبیر کا کہناتھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کر رہے ہیں ان کو یہ خاتون لیڈ کررہی ہیں ، کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایک مقدمہ درج ہے جبکہ کہکشاں حیدر بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں ، ہمیں آپریشن میں یہ معلوم ہوا کہ واردات ہوتی ہے اور بینک میں رقم منتقل کردی جاتی ہے۔

کرنل شبیر نے بتایا کہ رینجرز نے جن کو گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہے اور وہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا  کہ کراچی کی  ٹارگٹ کلنگ میں امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر مرکزی کردار نکلی ہیں، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا ہے، 2017 ء میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی،ایم کیو ایم لندن کا ہمیشہ سے کراچی میں دہشت گردی پھیلانے کا مقصد رہا ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ کو میڈیا کے سامنے پیش کی جس میں خاتون ٹارگٹ کلر سے کام کے بدلے پیسوں کی بات کر رہی ہیں،کال ریکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک

امریکہ سے اسرائیل: ہم غزہ میں جنگ بندی کو فوجی کارروائیوں پر ترجیح دیتے ہیں

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی

ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:  ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود

شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا

الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق نبھانی ہوتی ہیں:بلاول بھٹو زرداری

?️ 19 مارچ 2021پاکستان(سچ خبریں) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سعودی صیہونی دوستی ،کون فائدے میں ، کون گھاٹے میں ؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید اندرونی دباؤ کے پیش

پاکستان بار کونسل کی عدالت عظمیٰ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل  نے سپریم جوڈیشل کونسل میں

برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی پر عوام کے162 ملین پاؤنڈ خرچ:لندن کی سرکاری رپورٹ

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی پر 162 ملین پاؤنڈ خرچ ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے