?️
کراچی(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی اور سندھ رینجرز نے دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں حیدردہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرتی تھیں، مبینہ ٹارگٹ کلرز سے ہونے والی گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ عمر شاہد ، ایس ایس پی عارف عزیز اور سندھ رینجرز کے کرنل شبیر نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں بتایا گیا کہ امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ان ڈائریکٹ ہیڈ کر رہی ہیں۔
سندھ رینجرز کے کرنل شبیر کا کہناتھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کر رہے ہیں ان کو یہ خاتون لیڈ کررہی ہیں ، کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایک مقدمہ درج ہے جبکہ کہکشاں حیدر بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں ، ہمیں آپریشن میں یہ معلوم ہوا کہ واردات ہوتی ہے اور بینک میں رقم منتقل کردی جاتی ہے۔
کرنل شبیر نے بتایا کہ رینجرز نے جن کو گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہے اور وہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر مرکزی کردار نکلی ہیں، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا ہے، 2017 ء میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی،ایم کیو ایم لندن کا ہمیشہ سے کراچی میں دہشت گردی پھیلانے کا مقصد رہا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ کو میڈیا کے سامنے پیش کی جس میں خاتون ٹارگٹ کلر سے کام کے بدلے پیسوں کی بات کر رہی ہیں،کال ریکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی مغرب کی کٹھ پتلی ہے:لاوروف
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے صدر
مئی
متحدہ عرب امارات صیہونی دوستی؛ دیگ سے زیادہ چمچے گرم
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے غزہ کے
مئی
محسن نقوی 3 برس کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے
فروری
امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد
جولائی
شام میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر روس کا انتباہ
?️ 24 اپریل 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے
اپریل
سڑک حادثے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایزرا موزلے ہلاک
?️ 8 فروری 2021بارباڈوس (سچ خبریں) 63 سالہ ایزرا موزلے نے ویسٹ انڈیز کیلئے دو
فروری
پیٹرول کے بحران پر سعد غنی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش
نومبر
پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی
دسمبر