سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مجرمان کو عبرت ناک سزا ملے گی

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

🗓️

ملتان (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث  تمام مجرمان کوقرارواقعی اورعبرت ناک سزاملے گی۔ سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات کے برعکس ہے ایسے واقعات سے آنکھ نہیں چرائی جا سکتی۔ کسی مہذب معاشرےمیں ایسےواقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور27ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات ہیں، اسٹریٹجی ڈائیلاگ کی سلسلےمیں پاکستان کی نمائندگی کیلئے گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ علمامشائخ کابےحدمشکورہوں کہ سیالکوٹ واقعہ کی کھل کرمذمت کی، ہمارادینی عقیدہ ہےدنیاوی طور پر ضابطے لاگو ہیں  ان کا اظہار کیا ہے، کسی مہذب معاشرےمیں ایسےواقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے واقعات سےآنکھ نہیں چرائی جاسکتی، ایک طبقہ پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن پھیلاتا ہے، اس طبقے کا کام پاکستان کو بد نام کرنا ہے ، وہ طبقہ واقعات کی تلاش میں رہتاہےجس سےپاکستان کونقصان پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں، مسلمانوں کویورپ میں مذہبی آزادی ہے، وہاں مدارس ،مساجدہیں، مسلمان یورپ میں  دین اسلام کا پرچار کرتے ہیں کوئی قدغن نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات ، پاکستانی اورانسانی سوچ کےبرعکس ہے، ہمیں آج ایسےواقعات سےلاتعلقی کا اظہار  کرنا ہے، ہندو،عیسائی،سکھ سمیت مختلف عقائدکےلوگ رہتےہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی سوچ افکار ہماری رہنمائی فرماتے ہیں، ہمارا آئین ان کے حقوق کی تحفظ کی بات کرتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے نبیﷺکی سنت واضح ہے، ان سب کےباوجودجب ایسی حرکات ہوں تولوگوں کوموقع ملتاہے اور جب پاکستان کی وکالت کرنے جاتے ہیں توایسےواقعات سے مشکل ہوتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

🗓️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے

ایرانی ڈرونز کب روس پہنچے، ہمیں نہیں معلوم:پینٹاگون

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے اپنی پریس

مقبوضہ علاقوں میں شروع سے آخر تک عدالتی اصلاحات

🗓️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی کے متنازع منصوبے کی

بھارت کا وزیر خارجہ کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی

سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

🗓️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل

🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان

جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کے معاملے میں الکاظمی کے خلاف استغاثہ کمیٹی کی تشکیل

🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:عراقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے