سیاسی ہلچل کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز رواں ہفتے مثبت انداز میں ہوا اور یہ رفتار پورے ہفتے جاری رہی جس کا سبب وزیراعظم کے دورہ چین کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

 عارف حبیب لمیٹڈ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کے رجحان کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ملک کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 26.59 فیصد کم ہو کر 11 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط ہوتی نظر آئی جو ہفتہ وار بنیادوں پر 0.2 فیصد زیادہ شرح کے ساتھ 221.95 پر بند ہوا۔

علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک سے آنے والی رقوم کے سبب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 90 کروڑ ڈالر تک بڑھ گئے۔

تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے باعث اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے اختتام پر نیچے چلی گئی، نتیجتاً گزشتہ ہفتے 716 پوائنٹس یا 1.7 فیصد ہونے والے اضافے کے بعد انڈیکس 41 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا۔

شعبوں کے لحاظ سے ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبے میں 168 پوائنٹس، تیل اور گیس کے شعبے میں 144 پوائنٹس، کھاد کے شعبے میں 107 پوائنٹس، بجلی کی پیداوار اور تقسیم 85 پوائنٹس اور سیمنٹ کے شعبے میں 66 پوائنٹس کے ساتھ مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

جن شعبوں نے منفی رجحان دیکھنے میں آیا ان میں انشورنس (10 پوائنٹس)، خوراک اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات (9 پوائنٹس) اور کاغذ اور بورڈ (8 پوائنٹس) شامل ہیں۔

دریں اثنا میزان بینک لمیٹڈ (31 پوائنٹس)، نیسلے پاکستان لمیٹڈ (15 پوائنٹس)، حبیب بینک لمیٹڈ (12 پوائنٹس)، پاکستان سروسز لمیٹڈ (12 پوائنٹس) اور آدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈ (10 پوائنٹس) کی جانب سے منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

رواں ہفتے کے دوران غیر ملکی فروخت دیکھی گئی جوکہ گزشتہ ہفتے 9 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی فروخت کے برعکس 15 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کے مطابق مستقبل قریب میں اسٹاک مارکیٹ محدود رہنے کا امکان ہے کیونکہ روپے پر دباؤ بدستور باعث تشویش بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’مزید برآں لانگ مارچ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے سبب خدشہ ہے کہ یہ عوامل مارکیٹ کی نقل و حرکت کو روکے رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کو سعودی شہری کی تقدیر پر تشویش

🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مراکش کی حکومت سے

صیہونی معاشرہ شدید خلفشار کا شکار

🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ صیہونی معاشرہ اندر سے

امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس

جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان

الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف

🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے

افغان خواتین کے خلاف طالبان کی پالیسیوں پر ملائیشیا کی تنقید

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ انور ابراہیم نے اقوام

پڑھئے ماحرہ خان نے وائرل ویڈیو کے ساتھ دانا نیر کے لئے کیا پیغام لکھا؟

🗓️ 20 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ماہرہ خان جو کہ پاکستان کی سوپر اسٹار ہیں

اسرائیلی نوجوانوں میں سے ایک تہائی مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے کے لئے تیار

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  نوجوان اسرائیلی، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے مستقبل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے