’سیاسی سرگرمیاں انتخابی مہم کی طرح تیز کردیں‘، عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان بیک چینل مذاکرات کی بازگشت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں اس طرح تیز کردیں جیسے انتخابی مہم شروع ہو گئی ہو۔

 راولپنڈی ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوری انتخابات کے مطالبے پر عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے احتجاجی ریلیوں کے ذریعے حکومت پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے۔

اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ جب بھی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہدیات ملے گی تو وہ اپنی نشستیں قربان کرنے کے لیے فوری تیار ہوں گے۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے تجویز دی کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی اور دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کو صوبائی اسمبلیاں مرحلہ وار تحلیل نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ اقدام بیک وقت اٹھایا جانا چاہیے تاکہ قبل از وقت انتخابات کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں۔

تاہم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ احتجاجی ریلیاں جاری رکھیں اور ان ریلیوں کو ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے انتخابی مہم کا حصہ سمجھیں۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے اراکین کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے اس مؤقف کی تائید کی تھی کہ پی ٹی آئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اس وقت تک اقتدار میں رہنا چاہیے جب تک انہیں قبل از وقت انتخابات کی یقین دہانی نہ کروائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں کہہ چکے ہیں کہ اگر پی ڈی ایم حکومت نے 20 دسمبر تک عام انتخابات کا حتمی پلان پیش نہ کیا تو پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردے گی۔

مشہور خبریں۔

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا  میں ملوث ملزمان  جلد گرفتار کر لئے جائیں گے: شیخ رشید

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں روز مرہ کی اشیا میں کمر

امریکہ نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن

مخصوص نشستوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے

بائیڈن کی ہفتہ وار چھٹیوں میں تفریح درد سر

?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریپبلکن سینیٹر نے امریکی صدر جو

وزیر خزانہ نے 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب قرضے دینے کا اعلان کیا

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت

ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان کو حکومتِ پاکستان نے کالعدم

اسرائیلی مریض گھروں میں داخل ہو رہے ہیں!

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: ان دنوں، اسرائیل میں ہسپتالوں کے بستروں اور خدمات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے