سیاسی جماعتوں کو مذہبی کارڈ اور غداری کے کارڈ سے اجتناب کرنا چاہیے۔خورشید شاہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ کی مدت میں ایک سال کی تجویز مسترد کردی ۔ وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کارڈ کا استعمال سیاسی جماعتوں کے لیے زہر قاتل ہے۔پیپلز پارٹی نے کبھی مذہب کارڈ استعمال نہیں کیا۔ سیاسی جماعتوں کو مذہبی کارڈ اور غداری کے کارڈ سے اجتناب کرنا چاہیے۔

جب کہ خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن بھی انتخابات میں توسیع قابلِ قبول نہیں ہونی چاہیئے۔قبل ازیں سید خورشید شاہ نے عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر رد عمل میں کہا ہے کہ ابھی تک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کوئی بات یا مشاورت نہیں ، توسیع وزیر اعظم کی صوابدید ہے ، اگر ہوئی تو یہ الیکشن تک کیلئے نہیں پھر دو سال کیلئے ہوگی ،پارلیمنٹ کی مدت کو نہ بڑھانا چاہیے نہ ہی کم کر نا چاہیے ،کسی اور جماعت نے آئی ایم ایف کو پیسے نہ دینے کیلئے لکھا ہوتا تو وہ غدار بھی ہوتا اور سزائے موت بھی ہوتی ،ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں ،دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے ، حکومت سب کو اعتماد میں لیکر سخت ایکشن لے ۔

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کی تجویز کے حوالے سے سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاکہ پارلیمنٹ کی جتنی مدت ہے اسی پوری کر نی چاہیے ، پارلیمنٹ کی مدت نہ بڑھانا چاہیے اور نہ ہی کم کر نا چاہیے ، اگر سیاستدان ایسی بات کریں گے تو عوام کہیں گے سیاستدان اقتدار کے بھوکے ہیں ، عوام کی بہتری کیلئے اقتدارمیں آناچاہیے ۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے اور ابھی تک ہم حالات بہتر نہیں کر سکے اور ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے تاکہ حالات بہتر ہو سکیں ۔جب ان سے عمران خان کی طرف سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں الیکشن تک توسیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوںنے کہاکہ عمران خان کبھی کچھ کہتا ہے ، کبھی کچھ ، عمران خان تو اپوزیشن میں ہے اور اسمبلیوں سے باہر ہے ، وہ اسمبلیوں میں آئے بات کرے اگر کوئی ضرورت ہوئی تو اس سے مشورہ کر لیں گے لیکن ابھی تک آرمی چیف مدت ملازت میں توسیع کے حوالے سے کوئی بات یا کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو جوہری مذاکرات کے لیے فورا سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا: بیجنگ

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    ویانا میں چین کے مستقل ٹویٹر کے نمائندے نے

لاہور نے آلودگی میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

🗓️ 2 نومبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب

خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے

🗓️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کر دیں گے، عمران خان

🗓️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا

لندن میں نواز شریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں

🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز

عراق کے ہمسایہ ممالک کا بغداد میں اجلاس

🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے

حکومت سے رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے عنوان سے منانے کا مطالبہ

🗓️ 23 اپریل 2022(سچ خبریں)پاکستان کے متعدد سیاست دانوں اور تعلیم یافتہ مفکرین نے بیت

قدیم ترین مردہ کہکشاں کے بارے میں نئے انکشافات

🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیورسٹی آف کیمبرج کے کاولی انسٹی ٹیوٹ آف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے