سیاسی جماعتوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی

الیکشن کمیشن

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فلاحی اداروں کی آڑ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بھی انکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس کے دوسرے شیڈول کے پارٹ ون کی کلاز 66 کی ذیلی کلاز ایک میں ترمیم کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ مزید پندرہ اداروں اور تنظیموں کو انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حامل فہرست میں شامل کیا جائے۔

جن اداروں اور تنظیموں کو شامل کیا جارہا ہے ان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں، اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کمپنی لمیٹڈ (آئی این پی سی سی ایل)، فوجی فاؤنڈیشن، علی زیب فاونڈیشن، سپریم کورٹ آف پاکستان واٹر کنزرویشن اکاؤنٹ، آڈٹ اوورسائٹ بورڈ، میک اے وش فاونڈیشن، سندس فاوڈیشن ، دی سیٹیزن فاونڈیشن، نجکاری کمیشن آف پاکستان، دعوت ہدایہ کراچی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، خواجہ آصف

🗓️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا

🗓️ 20 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز

صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ

🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور

غزہ کی پٹی میں آباد کاری کے لیے انتہا پسند صہیونیوں کا نیا تصور

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت اور مزاحمتی گروپوں کے درمیان

پاکستانی ڈرامے’تیرے بن’ کا بھارت میں ریمیک بنائے جانے کا امکان

🗓️ 6 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے 2022

5 لاکھ فلسطینی غزہ میں جنگ کے بعد مزید بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ

🗓️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں اس

عید کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان

🗓️ 4 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عید کے

خیبرپختونخوا میں پاکستانی پولیس پر خودکش حملہ

🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستانی میڈیا نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خیبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے