?️
لکی مروت (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 18 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔
پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج جہنم واصل کر دیئے جبکہ خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج ہلاک کر دیئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا، مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
سکیورٹی فورسز نے اطلاعات کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی، پھر سکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے، سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔
دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے میر علی، شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارجی جہنم واصل کر دیئے، جہاں ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دیوار سے ٹکرانے کے بعد گاڑی پھٹ گئی، 5 مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے پانچوں خارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل ہوئے۔
پوسٹ کی چھت گرنے سے سکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید جبکہ 6 جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خارجی کے خاتمے تک سکیورٹی ادارے، عوام، افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ڈٹی رہیں گی۔ ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے 16 اکتوبر 2025 کو لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 انتہائی مطلوب خوارجین کو جہنم واصل کر دیاؕ
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، نگرانی کے دوران خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔


مشہور خبریں۔
عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ
جون
صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی
جولائی
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
?️ 25 اپریل 2024ایبٹ آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کا خاتمہ
اپریل
اسرائیل کے حالات بہت خراب ہیں/ہم اندر سے ٹوٹ رہے ہیں:صیہونی سربراہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک بار پھر اس ریاست میں
مارچ
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
?️ 21 اپریل 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے
اپریل
وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
امریکہ یمن میں وہی کر رہا ہے جو اسرائیل غزہ میں
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے یمن میں مقامات پر امریکی
جنوری
امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی
ستمبر