?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 3 اہم سوال پوچھے ہیں جن کا جواب انہیں کل تک دینے کو کہا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم ملک بنانے والوں میں سے ہیں اس کےلیے جان بھی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس دوران سپریم کورٹ نے جستس قاضی فائز عیسیٰ سے 3 سوال پوچھ لیے ، جن میں پہلا سوال یہ کیا گیا کہ کیا جسٹس قاضی فائز عیسٰی اپنی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس سے مکمل لاتعلق ہیں؟
عدالت عظمیٰ کا دوسرا سوال یہ تھا کہ جو رقم باہر بھیجی گئی کیا جسٹس قاضی فائز عیسی کا اس سے کوئی قانونی تعلق نہیں؟ جب کہ اس موقع پر تیسرا سوال یہ پوچھا گیا کہ جائیداد کی خریداری کے اخراجات سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کوئی تعلق نہیں؟
سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیس ایف بی آر کو بھجوانے کو کس بنیاد پر غلط کہہ رہے ہیں؟ آپ کا واحد دفاع ہے کہ اہلیہ کے اثاثوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ، آپ کہتے تھے کہ اہلیہ کے اثاثوں کا انہی سے پوچھیں ، ان سوالات کا جواب کل دے دیں ، سوالات سے آپ پریشان ہوتے ہیں اس پر معذرت خواہ ہوں۔
بتایا گیا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے دلائل مکمل کرلیے ، اپنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا سو موٹو لیکر میری اہلیہ اور بچوں کو فریق بنایا گیا ، دوسرے سو موٹو میں کیس ایف بی آر کو بھجوایا گیا، جب کہ تیسرے سو موٹو میں سپریم جوڈیشل کونسل کو رپورٹ کا جائزہ لینے کا کہا گیا ، باقی نقاط اپنے جواب الجواب میں دوں گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم ملک بنانے والوں میں سے ہیں اس کےلیے جان بھی دیں گے ، صرف ملک اور عدلیہ کے لیے جذباتی ہوتا ہوں ، عدلیہ اور آئین کا آخری محافظ رہوں گا ، عدالت پر حملہ ہو تو جذباتی ہوں گا ، 12مئی کے واقعہ پر تحقیقات ہوتیں تو آج ذمہ دار دبئی میں نہ ہوتا ، فروغ نسیم اور انور منصور ایک دوسرے کو جھوٹا کہتے رہے۔
مشہور خبریں۔
کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اہم مشاورت کے لیے واپس بلا لیا گیا
?️ 19 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار
جولائی
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر
وفاقی حکومت کے ملکی قرضے بڑھ کر 340 کھرب روپے پر پہنچ گئے
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران
اپریل
چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا
?️ 16 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا
جنوری
ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کا وقار برقرار رہے:مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم
مارچ
سعودی وزیر خارجہ کو افغانستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے
جولائی
عراق اور شام میں امریکی قابضین کو ایک اور دھچکا
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں نے خطے میں امریکی اڈوں پر اپنے
جنوری
ٹک ٹاک کا صارفین کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین
ستمبر