?️
منحرف رکن کا پارٹی ہدایت کیخلاف ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہو گا۔منحرف رکن کی نااہلی کی مدت کا تعین پارلمنٹ کرے،آئین میں پارٹی ہدایات کیلئے پارلیمانی پارٹی کا ذکر ہے،ہیڈ کا نہیں۔ فیصلے کے مطابق ارکان پارلمنٹ کو اظہار رائے کی آزادی ہے،پارٹی پالیسی کے خلاف ڈالے گئے ووٹ کو شمار کرنا جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس کے قابلِ سماعت ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہیں۔
صدارتی ریفرنس پر اٹھائے گئے اعتراضات کے جوابات وکلاء محاذ کیس میں سپریم کورٹ پہلے بھی دے چکی ہے۔وزیر اعظم یا وزیراعلٰی پارلیمانی پارٹی میں اعتماد کھو بیٹھے تو اسے عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رکن اسمبلی کا پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنا پارلیمانی جمہوری نظام کے لیے تباہ کن ہے۔ فصلے میں کہا گیا کہ ارکان اسمبلی کے اظہارِ رائے کے حق کو وکلا محاذ کیس میں بھی تحفظ دیا گیا۔
ارکان اسمبلی ووٹ کے معاملے پر پارٹی کے اندر بحث،اتفاق یا عدم اتفاق کر سکتے ہیں،جب معاملہ ووٹ ڈالنے کا آئے گا تو پھر صورتحال مختلف ہوگی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالتے وقت آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔یہ دلیل دی گئی کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے سے پارلیمانی پارٹی میں آمریت کو فرغ ملے گا تاہم فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آمریت کو فروغ ملنے کی دلیل سے ہم متفق نہیں۔ فیصلے کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے آئین میں دیے گئے حقوق برابر ہیں، تمام سیاسی جماعتیں آئین کی نظر میں برابر ہیں، چھوٹی جماعتوں کو بھی کام کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، ارکان کا منحرف ہونا سیاسی جماعتوں کی سالمیت اور ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث زیر حراست ملزمان کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ زیر حراست ملزم
جنوری
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف
ستمبر
آٹھ جنگوں کا خاتمہ ؛ ٹرمپ کا دعویٰ؛ حقیقت یا مبالغہ؟
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارت میں دعویٰ کیا
اکتوبر
حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین
مئی
وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری قرار دے دیا
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال
دسمبر
جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین
اپریل