سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19 شکایات سماعت کیلئے منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے مختلف ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا، اور ان میں سے 19 کو متفقہ طور پر سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس سے قبل اسی ہفتے، چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کیا تھا، تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف زیر التوا تقریباً 2 درجن شکایات پر غور کیا جا سکے، اور شکایات کو نمٹانے کے عمل کو منظم بنانے اور ججز کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا سکے۔

آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 24 شکایات کا جائزہ لیا، اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 19 شکایات کو متفقہ طور پر دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ 5 دیگر کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی، جب کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد جنید غفار نے بھی شرکت کی۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ایس جے سی سیکریٹریٹ سروس رولز 2025 کے مجوزہ مسودے کی کونسل نے منظوری دے دی ہے۔

بیان کے مطابق انکوائری کا طریقہ کار 2005 اور ضابطہ اخلاق میں ترامیم کو قانونی اور مسودہ نویسی کے نقطہ نظر سے جانچنے کی ضرورت ہے، جس پر مزید غور و خوض درکار ہے۔

ایس جے سی نے جسٹس منیب اختر کو ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی تجاویز پیش کرنے والی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

فروری میں ایس جے سی نے آئینی عہدے داروں کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا تھا، ان میں سے 40 کو نمٹا دیا گیا تھا، 5 پر تبصرے طلب کیے اور ایک کیس میں مزید معلومات کی درخواست کی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور

قطر ورلڈ کپ صہیونیوں کے لیے کیسے ڈراؤنا خواب بنا؟

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ نے فلسطین کی

نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے

چیئرمین پی ٹی آئی ای سی پی میں پیش

?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور چیف

کیا سعودی عرب امریکی محور سے دور ہو رہا ہے؟

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب کو صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ٹرین میں

رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ

اسرائیلی صدر: شن بیٹ چیف کو 7 اکتوبر کو بڑی ناکامی ہوئی تھی

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی صدر نے 7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آبا د (سچ خبریں)  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے