🗓️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں، نجی شعبہ زراعت کو یکسرتبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے،سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل زراعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے، زرعی شعبہ کی شرح نمو، مہنگائی میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام، ترسیلات زر میں اضافے سے اقتصادی بہتری کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔
ایکسپو سینٹر میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کانفرنس2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فارم مشینری اور ویئرہاﺅسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جلد ملنے کی توقع ہے، چاول کی بمپر پیداوار سے رواں سال خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈینش سفیر نے ملاقات کی۔
چیف ایگزیکٹیو اے پی ایم ٹرمینلز کیتھ سوینڈسن ڈینش سفیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور انہیں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کیتھ سوینڈسن نے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نمائندوں کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی اقدامات سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا۔وزیر خزانہ نے کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی ایم کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں 20 ستمبر سے انسدادپولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ
🗓️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم
ستمبر
قبرس پر ترکی اور بین الاقوامی نظام کے درمیان نامکمل تنازعہ
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترک خارجہ پالیسی اپریٹس نے ایک بار پھر قبرس پر
فروری
بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف فریقین سے جواب طلب
🗓️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف
اکتوبر
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
🗓️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کےخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
🗓️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
وائٹ ہاؤس کب یوکرین جنگ بند کروانا چاہتا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف
مارچ
سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ
جنوری
نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات
🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر
جون