🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کاررائی کرے اور ایسے واقعات کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری مسلم امہ سویڈن میں پیش آنے والے واقع کی بھرپور مذمت کرتی ہے، پاکستانی حکومت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے فیصلے کی تائید کرتی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن میں جو واقعہ پیش آیا ہے پوری مسلم امہ، پاکستانی قوم اس کی بھرپور شدت سے مذمت کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں اور اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سویڈن میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جو بیانیہ بنایا گیا ہے اس کی پاکستانی حکومت نہ صرف بھرپور مذمت کری ہے بلکہ سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے وہ ان واقعات کا بھرپور نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بڑا اطمینان ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے اس پر ہنگامی اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں اس حرکت کی بھرپور مذت کی گئی بلکہ مطالبہ کیا گیا کہ نہ صرف مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے بلکہ آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت او آئی سی کے اس فیصلے اور اجلاس کی بھرپور تائید کرتی ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہوگا اور سویڈن حکومت سے ہمارا یہ مطالبہ جائز ہے اور ہم اپنی وزارت خارجہ کے ذریعے اس کا بھرپور فالو اپ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جن چیلنجز سے گزشتہ 15 ماہ سے ہمارا واسطہ ہے ہم اپنی حکومت کی بقیہ مدت میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کچھ دن پہلے بے پناہ کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ منطقی انجام کو پہنچا اس کے لیے کابینہ کے تمام معزز اراکین کو اور خاص طور پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو اور متعلقہ وزارتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا اسٹینڈ بائے معاہدہ ہوا اور ان نو ماہ میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے، جولائی میں پہلی قسط 1.1 ارب ڈالر کی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ پر بہت محنت کی ہے، جبکہ آئی ایم ایف سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ بطور ایک سیاستدان اور وزیراعظم کے یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کچھ ماہ میں چین نے 5 ارب ڈالر کی مدد کی ہے جس میں بیرونی کمرشل بینکوں کے پیسے واپس کیے گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی جس کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، اگر آئی ایم ایف معاہدے سے قبل یہ 5 ارب ڈالر نہ ملتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اگلے 15 سال اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے وقت کی حکومت، سیاستدان اور ادارے مل کر کام کریں گے تو ترقی ہمارے قدم چومے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے کوئی لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے، اگر قربانی اور ایثار کے راستے پر چلیں گے تو ترقی ہمارے قدم چومے گی، مزید کہا کہ توقع ہے کہ آئی ایم ایف سے یہ آخری معاہدہ ہو اور دوبارہ اس کے پاس نہ جانا پڑے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) پر عملے کی سطح کا معاہدہ ہوگیا۔
خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس کا اعلان قرض دہندہ ادارے کی جانب سے کیا گیا۔
اس معاہدے کا پاکستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا جس کی ڈولتی معیشت ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا سامنا کررہی تھی۔
تقریباً 8 ماہ کی تاخیر کے بعد ہوا یہ معاہدہ جولائی کے وسط میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس سے ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران اور گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے مشکلات کا شکار پاکستان کو کچھ مہلت ملے گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں
دسمبر
مغربی کنارے پر صیہونیوں کا حملہ ؛ 6 فلسطینی گرفتار
🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی
نومبر
مسجد الاقصی میں پینتالیس ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت
🗓️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے کڑی پابندیوں اور ناقہ بندی کے باوجود
ستمبر
صیہونیوں کی مخالفت کے جرم میں انڈونیشیا ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی میزبانی سے انکار کی وجہ سے انڈونیشیا انڈر 20
مارچ
کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کو تیار ہے؟
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نے اسرائیلی زمینی حملے کو بعید
ستمبر
فواد چوہدری کی اہم آئینی ترمیم کے لئے اپوزیشن کو مل بیٹھنےکی پیشکش
🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے اہم آئینی ترمیم کیلئے اپوزیشن
جنوری
احتیاط نہ کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا: ڈاکٹر فیصل سلطان
🗓️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل نے عوام کو خبردار
مارچ
افغانستان میں خونی عید، جنگ بندی کے باوجود بم دھماکوں سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 13 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
مئی