🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوزچینی ویکسین کون وی ڈیشیاکی پہلی کھیپ جمعرات کوپاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت پاکستان سنگل ڈوزچینی ویکسین انتہائی بوڑھےافرادکوگھروں پرلگانےپرغور کررہی ہے۔
وزارت صحت حکام کے مطابق چینی کمپنی کینسائنوبائیوکی تیارکردہ ویکسین کی پہلی کھیپ سترہزارڈوززپرمشتمل ہے۔ پاکستان پہنچنےوالی ویکسین کی 60ہزارڈوززحکومت پاکستان نےخریدی ہیں جب کہ چینی ویکسین کی دس ہزارڈوززمقامی دواسازکمپنی نےمنگوائی ہیں۔
دواسازکمپنی ویکسین اسلام آباد، لاہور اورکراچی کے3نجی اسپتالوں کوفراہم کرےگی۔ڈریپ نےگزشتہ روزسنگل ڈوزچینی ویکسین کی قیمت 4225روپےمقررکرنےکی سفارش کی تھی جب کہ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی نےروسی ویکسین کی قیمت 8449روپےبرقراررکھنےکافیصلہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سنگل ڈوزچینی ویکسین انتہائی بوڑھےافرادکوگھروں پرلگانےپرغور کررہی ہے اور حتمی فیصلے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہاس سے قبل حکومت پاکستان نے چین کی کین سائنو بائیولوجکس انکارپوریشن کی تیار کردہ سنگل ڈوز کین سائنو بائیو ویکسین کی ساٹھ ہزار خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دیا تھا۔
وفاقی حکام نے کہا تھا کہ مطابق چین سے سنگل ڈوز ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں خریدی جائیں گی، انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی پہلی کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔ چینی ویکسین کین سائنو کے تجربات دنیا کے مختلف ممالک بشمول پاکستان میں کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کیلئے تجاویز طلب کر لیں
🗓️ 2 مئی 2022لاہور (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کے
مئی
نوازشریف ترمیم کروا کر جمہوریت پر شب خون مارنےکی کوشش کر رہے ہیں، یاسمین راشد
🗓️ 16 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے
ستمبر
گن کلچر کا امریکہ کو نیا تحفہ
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے
جولائی
بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی
جون
اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کی
مئی
امریکہ بائیڈن کی عمر اور صحت کے بارے میں فکر مند
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:روس میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں پوچھے گئے ایک
جون
ایران عرب معاہدے نے گروپ آف 7 کو مشرق وسطیٰ کے بارے میں دوبارہ سوچنے پر مجبور کیا
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک مغربی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اپریل
انسانی حقوق کی درجنوں تنظیموں کی اسرائیل کو سزا دینے کی درخواست
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں درجنوں فلسطینی اور عرب تنظیموں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں
جولائی