سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کر دیا گیا ہے: وزیر اعلی سندھ

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کردیا گیا ہے ہم تمام مسائل کا علم ہے ہم سلیکٹڈ نہیں کہ مسائل کا علم نہ ہو، سندھ اور کراچی کے مسائل جو بھی حل کرنا چاہےاس کا تعاون کریں گے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے کورونا وائرس کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیا،  کراچی میں کورونا کی شرح 25 سے کم ہوکر 10 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہم نے سب سے زیادہ نشستیں لیں جبکہ پچھلے تین سالوں میں وفاقی حکومت سے عوام کو کوئی فائدہ ملا؟ تین سالوں میں آٹا، چاول، دال، چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نوکریاں دینے کے بجائے ہزاروں ملازمین کو نکالا، وفاقی حکومت نے اسٹیل مل ملازمین کو دربدر کیا، وفاق سے 370 ارب روپے ہمیں کم ملے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں کھلی کچہری کروں گا، پچھلے تین سال سے یہ ہم سے حساب مانگ رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے نوکریوں سے نکال رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے لیے جو بھی آکر کام کرنا چاہے اس کو نہیں روکیں گے، محکمہ بلدیات میں 64 ارب روپے کی 134 اسکیمیں چل رہی ہیں، شہر میں پل اور انڈر پاس کے جال بچھائے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہر میں پارکس اور پانی کی لائنیں ڈالی ہیں، ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا طاہر اشرفی

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے

عمان کے مفتی کی عرب رہنماؤں پر کڑی تنقید

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے

ہم یمن کے تنازع کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ گہری بات چیت کر رہے ہیں: ریاض

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ملک نے یمن

اسرائیلی فوج میں دماغی صحت کے مسائل میں ایک سال میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کی ایک تحقیقی

امریکہ کے اعلان کردہ اہداف سے لے کر پوشیدہ پالیسیوں تک

?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے دنیا کے 30 ممالک میں 336 کیمیائی

کیف کے حق میں ماسکو کی جائیداد ضبط

?️ 12 فروری 2023گزشتہ سال فروری کے آخر میں یوکرین پر روس کے حملے کے

غزہ میں شہداء کی تعداد میں اضافہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:     آج بدھ کی صبح غزہ کے طبی ذرائع نے

3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے