سندھ : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں عائد

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

?️

کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  حکومت نے پابندیاں لگاتے ہوئے عوامی مقامات پرماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا۔مارکیٹس میں ویکسین شدہ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرانا لازمی ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور بالخصوص کراچی میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق  تمام شادی ہالز، مارکیٹس اور  عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا۔مارکیٹس میں ویکسین شدہ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرانا لازمی ہوگا۔

حکومت نے ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ ریسٹورینٹس پر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جو ریسٹورینٹس ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ دنوں بعد دوبارہ ٹاسک فورس اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم عمران خان نے5ارب روپے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل (AICC) نومبر 2021 میں

روس کی سب سے بڑی گیس فیلڈ میں خوفناک آگ

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:   آج جمعرات کی صبح سویرے روس میں اورنگوئے گیس فیلڈ

دہشت گردوں کے ہاتھوں 13 شامی شہریوں کا قتل

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حمص کے نواحی علاقے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں

سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:  آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی

اسرائیل نے اپنی موت کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کر دیے ہیں: صہیونی ماہر

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور اس کی فوج کی غلط

پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے:خواجہ آصف

?️ 18 فروری 2023سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا

نادیہ خان بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

?️ 22 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ

یوکرین میں جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے: امریکی اہلکار

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی نمائندے نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے