سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے

فواد چودہری

?️

کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اگر ہم مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر بیٹھے رہے تو اگلے کئی سال میں بھی کراچی اور سندھ میں ترقی نا ممکن ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کو 2 سال میں 15، 16 سو ارب روپے ملے ہیں لیکن نظر نہیں آرہا وہ کہاں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیسہ خرچ ہوتا نظر نہیں آرہا، کراچی میں براہ راست میئر آئے اور اسے فنڈز ملیں تو مسائل حل ہوں گے، مراد علی شاہ اینڈ کمپنی کے آسرے پر رہے تو کچھ نہیں ہونے والا، سندھ حکومت کی سوچ پسماندہ ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کراچی کیلئے کوئی نئی اسکیم نہیں لائی، کراچی کی تباہی کے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ آرٹیکل 148 اپلائی کرے، اگر نہیں کیا تو سندھ اور کراچی کی صورتحال مزید خراب ہوتی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئین کا آرٹیکل 140 اے بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ہے۔ اس آرٹیکل میں درج ہے کہ ہر صوبہ مقامی حکومتیں قائم کرے گا اور سیاسی، انتظامی اور مالی ذمے داریاں نچلی سطح تک لے جا کر مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو تفویض کرے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں مودی کی حکومت میں بھی انتہاپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، آپ دیکھیں گے بھارت میں انتہا پسندی کا اثر معاشرے کے ہر شعبے پر پڑے گا، افغانستان میں ایک بار پھر حالات خراب ہورہے ہیں، وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ ہمیں کسی اور کی لڑائی میں حصہ نہیں لینا۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ کچھ پیسہ عوام پر بھی لگادے، 1990ء سے کراچی میں رینجرز ہے اور سندھ حکومت اپنی پولیس نہیں بناسکی، کراچی کے لوگ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں ان کے شکوہ دور کرنے کے لیے سندھ میں مقامی حکومتوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی کے لوگوں پر براہ راست پیسہ خرچ ہونا چاہیے اگر مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر انحصار کیا تو کراچی میں ترقی ممکن نہیں، وفاق کا پیسہ صوبائی اتھارٹی کے ساتھ ہونے تک خرچ نہیں ہوسکتا، کراچی کے میئر کو براہ راست فنڈ دینے چاہئیں، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو معیشت ساڑھے 4 فیصد سے اوپر ہوتی لیکن کراچی پر ایسی حکومت ہے جس کی پسماندہ سوچ ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قوم کی بڑھتی ہوئی بغاوتکو روکنا مشکل

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:    فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان

پیپلزپارٹی حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ

?️ 23 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران حکومت سندھ کی جانب سے جنوری میں قوم

مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال

حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا

?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک

جوڈیشل کمپلیکس میں پتا نہیں کتنے ججز رہے ہیں پھر ان کی بھی ویڈیوز ہوں گی، فواد چوہدری

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

اپوزیشن کا کام صرف حکومت پر نکتہ چینی کرنا ہے: وزیر خارجہ

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (

لبنان پر صیہونی حملے خطے کے استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں:یونیفل 

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:یونیفل کے ترجمان آندریا تننتی نے اسرائیل کے حالیہ حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے