سندھ میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

🗓️

سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر جگہ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ایک دن بھی الیکشن میں اب تاخیر نہیں چاہتے۔

سکھر میں ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی اب بات نہیں رہی، پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں فیور نہیں ملی، پیپلزپارٹی کا فیور لینے کا تصور غلط ہے، ہم نہ پہلے لاڈلے بنے ہیں اور نہ بنیں گے،ہم عوام کے لاڈلے ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے، پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس پر اتحاد کی بات نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی والے اگر عوامی پروسیس کرتے تو ان کو آج ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کیوں پی ٹی آئی کو الگ رکھنا چاہتی ہے، اس کا جواب وہ دیں گے؟ حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت اور اپوزیشن تعمیری باتیں کریں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر جگہ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ایک دن بھی الیکشن میں اب تاخیر نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ اعتراض پیپلزپارٹی کو ہیں، ہم کورٹ میں بھی گئے، سب سے زیادہ اعتراضات ہم نے الیکشن کمیشن میں داخل کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نان ایشو اٹھانے کی ماہر ہے، وہ بتائیں انہوں نے کتنے اعتراضات داخل کیے ہیں؟ ہم بھی چاہتے تھے کہ آر او عدالتی سسٹم سے ہوں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے شہید بچوں کے صرف نام پڑھنے میں 18 گھنٹے لگتے ہیں

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان

🗓️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کی مدد کرنے

فلسطینی پرچم لہرائے جانے سے صیہونیوں میں خوف و ہراس

🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:دوحہ میں 2022 کے عالمی کپ کے موقع پرمشرق وسطی سمیت

نیویارک کی عدالت کے فیصلہ پر ٹرمپ کا ردعمل

🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف

آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے، موڈیز کی تنبیہ

🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی

یمنیوں کا صیہونیوں کو پیغام

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیلی جرائم بند ہونے تک صیہونی جہازوں پر

یمنی حکومت کا غزہ کی حمایت میں نیا بیان

🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن کی حکومت

ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری مزید 31 افراد ہلاک

🗓️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے