سندھ: حکومت کا کورونا وائرس سے متعلق  پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی (سچ خبریں)سندھ میں کورونا وائرس  کے کیسز میں اگرچہ کمی ہو رہی ہے تاہم سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے تناظر میں عائد کی گئی پابندیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ اگر یہ تعاون جاری رہا تو ہم جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں  کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران مراد علی شاہ کا عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب کیسز کم ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ  کو بریفنگ میں  بتایا  گیا کہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 43 ٹیسٹ کیے، 1293 کیس رپورٹ ہوئےسختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کیسز کم ہو رہے ہیں عوام کے تعاون کا شکریہ اگر تعاون جاری رہا تو جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز  24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصدہے کورونا کیسزکی شرح  حیدرآباد میں  4.42  اور دیگر اضلاع  3.3 فیصد ہیں،۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 20مئی کو کراچی میں 12.86 اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی، ضلع شرقی 17 ، وسطی 10 ، جنوبی 13 ، غربی 10  اور ملیر 8 فیصد کیسز ہیں، 15تا21مئی    تک کورونا  کیسز   8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، صرف مئی میں 307 مریض کورونا سے  انتقال کرگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:     سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے

مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات، بلدیاتی حکومتی اصلاحات کے معاملے پر اتحاد

?️ 30 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی پر

ڈاکٹر عارف علوی کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو

?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی

صیہونی قابض سیاستدان ایک دوسرے کے دست بہ گریباں

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے اپوزیشن لیڈر پر شدید

امریکہ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا: صدر پاکستان

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی تنازع کے ساتھ ہی صدر

اندر سے کھوکھلی ہوتی صیہونی ریاست

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے النصیرات میں جرم کے صرف دو دن بعد،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے