?️
کراچی(سچ خبریں) کورونا کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ منعقدہ کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں حیدرآباد اور شرقی کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیشنظر کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کی تیسری لہر پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے اور صوبہ بھر میں 5.4 فیصد مثبت کیسز ہیں جبکہ اپریل میں 154 مریض اس وباء سے انتقال کر گئے تھے۔
اجلاس میں آگاہی کے دوران مزید بتایا گیاکہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد کیسز اور سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
خیال رہے اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں جہاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے وہاں سختی سے ایس او پیز پر عمل کروایا جائے۔واضح رہے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وزراء کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ شہر کا دورہ کریں اور ان کے دوروں سے لوگوں میں ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی امن کی کوششوں پر بھارت نے منفی جواب دیا، وزیر خارجہ
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا
ستمبر
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس
اگست
771 ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا
?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 1990
دسمبر
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا نیا پارلیمانی لیڈر مقرر
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نیا پارلیمانی لیڈر
اگست
کیا افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا رک گیا ہے؟
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں
جون
پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں حائل
مارچ
مغربی ممالک نائیجر میں جمہوریت ڈھونڈ رہے ہیں یا یورینیم؛ امریکی تجزیہ کار اور مورخ کیا کہتے ہیں؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یوکرین میں
اگست
33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونیوں نے جولائی 2006 میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے
جولائی