شہبازشریف کا دورہ ملائیشیا، ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں پر اتفاق ہوا۔ دفتر خارجہ

شفقت علی خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ملائیشیا کے دورے کے حوالے سے دفتر خارجہ کا بیان آگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر دورہ کیا، اسحاق ڈار اور سینئر وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم ملائیشیا نے حلال گوشت کی درآمد کے معاہدے کا خیر مقدم کیا، شہبازشریف نے ملائیشیائی وزیر اعظم کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کی اور فریقین نے سائنس، دفاع، ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آسیان کی چئیرمین شپ کے لیے ملائیشیا کی حمایت کا اعادہ کیا، دورے میں متعدد نئے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ دوسری جانب ترجمان کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں فلسطین اور دورہ نیویارک پر خطاب کیا اور وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں امریکی صدر سے ملاقات پر ایوان کو اعتماد میں لیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی افواج کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہے، سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی فوجیوں کی حراست سے آزاد ہو چکے ہیں، پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے، ہم اس جنگ بندی ڈیل میں قطر، مصر اور سعودی عرب کے ان تھک کردار کو سراہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا پورا فوکس تعلیم کے فروغ پر ہے: بزدار

?️ 18 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری

?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 (section 144) میں

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 72کروڑ ڈالرز کے دو منصوبوں پر دستخط

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب

حکومت نے پاکستان تحریک لبیک کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں

مغرب عملی طور پر روس کے خلاف جنگ میں ہے:لاوروف

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ٹی وی انٹرویو

معرکہ حق سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی۔ مریم اورنگزیب

?️ 10 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے

امریکی سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کی غیرمعمولی سرزنش 

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:  نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی

عراق میں امریکی اڈوں کی شامت؛دودن سے لگاتا حملوں کی زد میں

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر دو دن سے لگاتار حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے