?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل بڑی حد تک حل کرلیے ہیں جب کہ کسی بھی علاقے میں تجاوزات قابل قبول نہیں ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے آپریشنز کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ہنگامی خدمات سرانجام دیتا ہے اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر حادثات میں ریسکیو کا اہم کردار ہے، ریسکیو عملہ ہی اس پروگرام کو کامیاب بنا سکتا ہے، ہائی وے آپریشنز سروس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے، صوبائی حکومت ہماری، میئر ہمارا ہے تو پھر ذمہ داری بھی ہماری ہے جب کہ کراچی کے مسائل بہت ہیں لیکن سندھ حکومت نے بڑی حد تک حل کر دیے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی کیپسٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، سندھ میں ریسکیو 1122 کی ضرورت پہلے سے تھی، ریسکیو 1122 کے مزید 16 سینٹرز بنائے گئے ہیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کو مناسب تربیت دی گئی ہے اور ہائی ویز اور کوسٹل ایریاز تک ریسکیو کی استعداد کار بڑھائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پانی کی سپلائی اور ڈرینیج کی خاص ہدایات ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل بہت ہیں لیکن سندھ حکومت نے بڑی حد تک حل کر دیے۔ کسی بھی علاقے میں موجود تجاوزات ناقابل برداشت قرار دیدیں سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے
اگست
مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے:وزیر اعظم
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی
دسمبر
عربوں کو یمن میں ملیشیا کی حمایت کے بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی ضرورت
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک سرکردہ رکن محمد علی
مئی
سعودی امدادی کارکن پر تشدد ریاض کی آزادی اظہاررائے کی خلاف ورزی کی علامت ہے: پیلوسی
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے سعودی حکومت کی حراست میں
ستمبر
کینیڈا نے ایران کی مورل سیکیورٹی پولیس پر پابندیاں لگائی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے
ستمبر
سعودی انسانی حقوق کے معاملے میں مغرب کی منافقت بے نقاب
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: مغربی ممالک سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی
اگست
یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
ستمبر
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے
?️ 13 دسمبر 2025 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بری الذمہ کرنے کی کوشش ہے
دسمبر