سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

?️

کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رکن شیر عالم اور کارکن ذاکر عباسی کے گھروں کا دورہ کیا، شیر عالم کے صاحبزادے محمدعارب، ذاکر عباسی کے والد ابراہیم عباسی اور بھائی جے آئی یوتھ ضلع سائٹ غربی کے ڈپٹی سیکریٹری ناصر عباسی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔

شیر عالم جماعت اسلامی کیماڑی کے امیر فضل احد کے چچا سسر تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ڈکیتی و قتل کی اس واردات کی شدید مذمت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے جرائم کی روک تھام، مسلح ڈکیتیوں کو کنٹرول کرنے میں سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی مکمل ناکامی و نا اہلی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ صرف رمضان المبارک میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں 20شہری اور رواں سال 60افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی زندگی گنوا چکے ہیں۔

شہر میں ڈاکو راج قائم ہے،سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ اور اعلیٰ پولیس حکام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بجائے کراچی میں جرائم کی وارداتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کر نے کے بیانات دے کر کراچی کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں، جرائم و ڈکیتی کی بہت سی وارداتوں میں خود پولیس والے ملوث پائے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور حکومت اور محکمہ پولیس میں موجود جرائم کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع غربی سائٹ عبد الرزاق خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی و دیگر بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

الجزیرہ نیٹ ورک کی جانب سے صیہونی حکومت کی مذمت

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ احمد اللوح

سیاسی رہنما کیسے رہا ہو سکتے ہیں؟؛عمر ایوب کی زبانی

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم سے

لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ حملے جاری

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں موجود المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے

غزہ کی پٹی میں 60 فیصد عمارتیں تباہ 

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا

پاکستان اور افغانستان کا تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان

روس کا سومی پر حملہ؛ یوکرین بحران پر امریکہ-نیٹو میں بڑھتی خلیج اور کریملن کی برتری

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ماسکو-واشنگٹن مذاکرات کے درمیان سومی پر روسی حملہ سفارتی منظرنامے

کیا امریکی فوج عراق سے نکلنے والی نہیں ؟

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے ایک امریکی اخبار کے ساتھ اپنی

عذر بدتر از گناہ

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے