?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی صورتحال برقرار ہے، سیلابی پانی سے سیکڑوں کچے مکانات دریا برد ہوگئے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی کی نذر ہوگئیں، لوگوں کی محفوط مقامات پر نقل مکانی جاری ہے، بہاولنگر میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، بہاولنگر میں دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،جس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے، ریسکیو ٹیموں نے ریلے میں بہہ جانے والے بونگہ کے رہائشی 28 سالہ کاشف اور 7 سالہ نوید کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔
ادھر، سیالکوٹ کے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، نالہ ڈیک کا پانی قریبی دیہات میں داخل ہونے سے سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔
رحیم یارخان میں دریائے سندھ اور دریائے چناب میں سیلاب سے 400 کچے مکانات دریا برد ہوگئے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔
وہاڑی میں سیلابی پانی سے مختلف بستیاں زیر آب آگئیں، لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں سیلاب کے بعد دریا میں کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے
گھوٹکی میں بھی دریا کی سطح بلند ہونے سے کچے کے متعدد دیہات اور فصلیں زیرآب آگئیں، عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے کچے کے متعدد علاقے ڈوب گئے۔
دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پرپانی کی سطح میں مزید اضافے کے بعد کشمور میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
دریں اثنا، پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب اور طغیانی کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 26 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈسلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کی آمد 90 ہزار کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تونسہ، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نارروال نالہ بسنتر میں نچلے کے درجے کی سیلاب صورتحال ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے ہیں، فیلڈ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولتیں اور دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کو انسانی حقوق کی تباہی کا سامنا: اقوام متحدہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے جمعہ کے روز
جنوری
اقوام متحدہ کو بھی صیہونی درندگی ناگوار
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کے روز
جون
وزیرِ اعظم کی مستونگ روڈ پر خود کش حملے کی شدید مذمت
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں مشتبہ دھماکہ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فوج، انٹرنل سیکیورٹی سروس شاباک اور اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطینی
مارچ
عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف
?️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
صہیونی میڈیا کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی فتح کا اعتراف
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران
جون
حکومت نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن تحریک لبیک کو ڈی لسٹ کرکے بطور
مئی
رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں
نومبر