سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف

?️

ایبٹ آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی، انسداد سمگلنگ میں آرمی چیف کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کوسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔

خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمزانسپکٹرحسنین ترمذی کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی طرف سے آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں شہیدکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعظم کسٹمز حکام کیلئے خصوصی پیکیج برائے شہداءکا اعلان بھی کریں گے۔

ہمیں شہید انسپکٹرحسنین ترمذی پر فخر ہے۔

چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے یکسو ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کرسمگلنگ کاقلع قمع ضروری ہے، سمگلنگ کے خاتمے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے، سمگلرز کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں۔

سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کی روک تھام کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنے جوانوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے، اسمگلنگ کاخاتمہ کرکے عوام کے اربوں ڈالر بچائیں گے، سمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، سمگلنگ سب کی مشترکہ دشمن ہے،سمگلنگ کا مکمل طورپرخاتمہ یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ تین روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے تھے۔رواں ہفتے کسٹم اہل کاروں کو دو بار نشانہ بنایا گیا، گزشتہ چند دنوں کے دوران کسٹم اہلکاروں پر 2 حملے کیے گئے، جس میں 8 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی

ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور نے دعویٰ کیا

ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی

مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں

آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا:نوید قمر

?️ 6 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا

پیپرا ملازمین کو ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ای پی اے ڈی ایس فنڈ سے غیر قانونی طور پر اعزازیہ دینے کا انکشاف

?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) ملازمین کو ورلڈ

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی تعینات

?️ 22 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف

یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:  اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے