?️
کراچی(سچ خبریں) کراچی والوں کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ‘گلاب’ سے متعلق تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور اہل کراچی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان گلاب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کے آج شام یا رات تک بھارت کی ساحلی پٹی اوریسا آندھرا پردیش سے گزرنے کے امکانات ہیں۔
سمندری طوفان سے متعلق محکمہ نے مزید بتایا کہ اس وقت سمندری طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے سبب سندھ میں 28 ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ سمندری طوفان ‘گلاب’ آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
واضح رہے کہ یہ بھی کہا گیا کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے، شہرقائد میں نمی کاتناسب زیادہ ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکی صدر کے یوکرین نہ جانے کی وجہ
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی
دسمبر
میرا ایران سے کوئی رابطہ نہیں تھا: حملہ آور سلمان رشدی
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے مرتد
اگست
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے احکامات صادر کردیئے
?️ 1 اپریل 2021بحرین (سچ خبریں) خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ
اپریل
صیہونیوں کی حمایت پر عراقی پارلیمنٹ کی اردن کو سزا دینے کی کوشش
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے عراقی
اکتوبر
پینڈورا پیپر میں موجود افراد کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات
اکتوبر
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان
?️ 30 مئی 2025لیہ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل
مئی
محکمہ اینٹی کرپشن کا انوکھا کارنامہ
?️ 11 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان
جون