سمندری طوفان سے  پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں

سمندری طوفان کراچی سے  22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر

?️

کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری طوفان تاؤتے سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔بھارتی ساحل سے ٹکرانے والے اس  سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔ یہ طوفان اپنی پوزیشن مسلسل تبدیل کررہا ہے اور اب اتنا خطرناک نہیں لگ رہا جتنا ہفتے کی صبح تک تھا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 1210 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا خطرہ کم ہو گیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہے گی۔

شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ادھر طوفان کے باعث کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو گیا ہے، ٹھٹھہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

سندھ کی ساحلی پٹی پر 18 سے 20 مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو تین روز کے لیے گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ گوادر میں بھی ماہی گیری کی سرگرمیوں پر 20 مئی تک پابندی عائد ہے۔

بحیرہ عرب میں سائیکلونز کی تاریخ بتاتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ آخری مرتبہ سال 2010 میں بلوچستان کی ساحلی پٹی فیٹ نامی طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں سے متاثر ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں جو سائیکلون اکستان کے لیے تباہ کن رہا وہ مئی 1999 میں آنے والا تیسرے درجے کا سائیکلون ‘2 اے’ تھا جو سندھ کے شہروں ٹھٹہ اور بدین میں داخل ہوگیا تھا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس طوفان کے باعث شدید تباہی اور جانوں کا ضیاع ہوا تھا جس کے بعد بحیرہ عرب میں بننے والے کسی طوفان نے ہمارے ساحلوں کو براہِ راست متاثر نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:   عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

?️ 7 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں ) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج

اگلے تین ماہ تک درآمدات میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا:مفتاح اسمٰعیل

?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

مجھے امید ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل جلد ہی سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کریں گے:صیہونی وزیر جنگ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ

صیہونی جارحیت کے بعد یونیفل میں خلفشار

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) پر صیہونی حملوں

مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

?️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کو برتری حاصل 

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی عوام پارلیمانی انتخابات اور مستقبل کی حکومت کا تعین

صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے