?️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے اس کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ،لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرتے تو معیشت کا پہیہ رک جاتا ہے، لاہور میں کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو روز بعد اجلاس ہوا جس میں سکولوں سے متعلق فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 323 نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ ہی ملک بھرمیں فعال کورونا کیسز کی تعداد 61 ہزار 650 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821 ہوچکی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان مین سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 6 ہزار587 افراد کا انتقال ہوچکا ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار509 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 457 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 583 ، گلگت بلتستان میں 103 ، صوبہ بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 371 افراد علامی وباء کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔
این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 61 ہزار552 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 92ہزار423 ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار618، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار348 افراد عالمی وباء کا شکار ہوئے ، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار785 ، آزاد کشمیر میں 13 ہزار446 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59 افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ایک اہم
جون
وزیراعظم نے بجلی کی سرکاری پیداواری کمپنیوں کی کیپیسٹی پیمنٹ پر سوال اٹھادیا
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی پیدا کرنے والی
جنوری
ہم کسی لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر
نومبر
بھارت جتنا بھی ظلم کرلے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا: حریت رہنما
?️ 24 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
اپریل
اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
ستمبر
اسرائیلی حکومت سوشل نیٹ ورکس کی جاسوسی کیسے کرتی ہے؟
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کمپنیاں ہزاروں جعلی اکاؤنٹس اور
مارچ
عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔
?️ 13 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے
ستمبر
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: اردنی فورسز نے ایک صیہونی کو غیر قانونی طور پر
اگست