?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری ہے کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔
صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی سکیورٹی صورتِ حال پر غور اور آپریشن ضرب للحق میں کامیابی پر اظہار تشکر اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں پاک سرزمین کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کرنل گل فراز اور دیگرشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور اداروں کے درمیان مؤثر اشتراک کار پر اظہار اطمینان کیا جب کہ عوام کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کے پیشگی سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ مریم نواز شریف نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے مشترکہ اقدامات اشتراک کاراور تعاون کی ضرورت پر زور جب کہ کچہ کے ایریا میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اُن کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کی لیڈرشپ پر فخر ہے، پاکستان کو مختلف چیلنج کا سامنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کامیابی سے نواز رہا ہے، ایران جنگ کے بعد پنجاب میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے فوری طور پر امن وامان کنٹرول کرنے پر توجہ مرکوز رکھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دُکھ اور سوگ کی کیفیت میں پولیس کو پرامن مظاہرین سے محبت احترام سے پیش آنے کی ہدایت کی، لاہور پولیس نے مظاہروں کی وجہ سے درپیش صورت حال کو بخوبی سنبھالا اور پرامن مظاہرین کی حفاظت کے لیے موجود ہوتی ہے، مظاہرین کو افطاری بھی پیش کی گئی۔


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن کو چین سے رقم ملی ہے ؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے
ستمبر
صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے اسرائیلی جیلوں میں قید 37
فروری
آٹھ ماہ کی سیکیورٹی ایک گھنٹے میں تباہ ہو جائے گی: شیخ نعیم قاسم
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
اگست
صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی
مارچ
سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی
جون
یمن میں فلسطین کی حمایت میں لاکھوں افراد کا تاریخی مارچ
?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: یمن کے عوامی تحریک انصاراللہ کے رہبر سید عبدالملک
فروری
پولیس، عدالت پر ’مسلح جتھوں کے حملوں‘ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پولیس اور عدالت پر ’مسلح جتھوں
مارچ
ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات مالی سال 2025 میں 17 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری
جولائی