?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر سرپرستی عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔
میڈیا کے مطابق وزیر اعظم گزشتہ روز 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے، اس دورے میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔
سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، اس دو روزہ اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں شریک ہوگا۔
سعودی عرب عالمی اقتصادی فورم کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں عالمی تعاون اور توانائی برائے ترقی پر توجہ دی جائے گی۔
اس دو روزہ اجلاس میں ایک ہزار سے زائد عالمی رہنماؤں کی میزبانی کا امکان ہے جن میں سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبوں بین الاقوامی تنظیموں تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
اس پلیٹ فارم کا مقصد بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا اور اقتصادی بحالی کے لیے پائیدار حل تجویز کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے عہدے داروں سمیت اعلی سطح کے وقت کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اجلاس میں عالمی تعاون، جامع ترقی اور توانائی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی اور موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کو اگے بڑھانے کے لیے اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھائے گا، اس اجلاس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مملکت سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
اس کےعلاوہ وزیراعظم کویت کی امیر سے بھی ملاقات ہو گی، شہباز شریف کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین سے بھی ملاقات کریں گی اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹراورصدراسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات ہو گی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 6 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے
جون
ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال
?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما
مئی
کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا
جولائی
خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں سے تشبیہ دینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مریم نواز پر تنقید
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں
اپریل
عرب ممالک غزہ کی تعمیر نو میں شامل نہیں ہونا چاہتے
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: بلنکن نے منگل کو کہا کہ عرب ممالک کا کہنا ہے
جنوری
ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کی سزا کا سامنا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایک قانونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سابق امریکی
اگست
ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس
جون
پاک بحریہ کا ایک اور شاندار کارنامہ
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے
جولائی