سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

سعودی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپ سے متعلق گفتگو کریں گے جب کہ دورے میں سپریم کوآرڈینیشن کونسل اور اقتصادی شراکت داری پربھی بات ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سعودی ولی عہد کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

 

مشہور خبریں۔

جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

🗓️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی

او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

🗓️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں

عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار

🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ

الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟

🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے

امریکہ میں انتخابی بدامنی کی وجوہات

🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: گارڈین، ایک واچ ڈاگ گروپ جس نے امریکی جمہوریت کو

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

🗓️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی

اوپن بیلٹ آرڈیننس ہوا جاری، بیلٹ پیپر قابل شناخت ہے

🗓️ 7 فروری 2021اسلام آ باد ( سچ خبریں ) سینیٹ الکشن کے لئے اوپن

پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہدایات

🗓️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے ضروری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے