سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے: وزیر خزانہ

اگلے ہفتے منی بجٹ لائیں گے : مشیر خزانہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سعودیہ کی جانب سے پاکستان کی مدد کرنے کے حوالے سے گفتگو رتے ہوئے  کہا ہےکہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے جس پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کیا جائے گا۔ ہم نے سعودی عرب سے 3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا۔

وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے گفتگو چل رہی تھی، معاہدے کے خدوخال اب طے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے حالیہ دورے میں سعودی عرب نے منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے 3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا، سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کاپیکج دیا ہے، یہ رقم ملنا ہمارے لیے مفید ہے، اس رقم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔وزیر خزانہ نے بتایاکہ سعودی عرب کے پیکج کی شرائط میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، انہوں نے گزشتہ پیکج کی شرائط پر نیا پیکج دیا، اس پیکج پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کیا جائے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیٕں، مجھ سے یقین دہانی لے لیں، ایک آدھ چیز ہے جس پر ہماری بحث ہورہی ہے، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائیں گی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا اور مارکیٹ میں مثبت اثرات آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

’ماں! میں آپ کے بغیر کچھ نہیں‘، ماؤں کے عالمی دن پر شوبز شخصیات کا خراج تحسین

🗓️ 14 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی شوبز

سی پیک کی بحالی کا عزم لیے وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر چین روانہ

🗓️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہو

الاقصیٰ طوفان کی برسی کے موقع پر نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی پر، بنجمن نیتن یاہو  نے

ملک میں غربت نہیں ہے

🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن

فلسطینیوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے پر تنقید، عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی

🗓️ 10 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں کھلےعام آواز

فرانسیسی ریفائنریوں میں ہڑتال سے پٹرول پمپ تشنہ

🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجی پر ہڑتال کے 9ویں دن

جنگ بندی کی نئی تجاویز پر حماس کا ردعمل

🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے

صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات

🗓️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے