?️
لاہور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے، اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔
سبطین خان کو 185 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے۔
نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کامیابی کے فوری بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کا عمل اپوزیشن امیدوار کی جانب سے بیلٹ پیپرز پر اعتراض کے بعد ووٹنگ کا عمل مختصر وقت کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے اعتراض کیا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لکھے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے پیپر پٹخ دیے تھے۔
جس کے بعد وسیم بادوزئی نے ایوان کے اندر سیکیورٹی طلب کی تھی تاہم مختصر وقفے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا تھا۔
قبل ازیں اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان میں داخل ہوئے اور ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔
گزشتہ اجلاس میں رولز کی معطلی کی گئی تھی اور نئے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور کی گئی تھی۔
اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر اور عمر چیمہ نے بھی شرکت کی۔
میانوالی سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو حکمران اتحاد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) نے اسپیکر کے لیے نامزد کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سیف الملوک کھوکھر اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔
دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اسمبلی کے نئے سیکریٹڑی عنایت اللہ لک نے جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے۔
اس سے قبل سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو غیرمعمولی انداز میں وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے اس سے قبل اسمبلی سروس افسر کو ڈیپوٹیشن پر جنرل سروس پوسٹ پر تعینات نہیں کیا گیا تھا۔
قبل ازیں وسیم بادوزئی کی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جہاں سابق وزیرقانون راجا بشارت نے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے قرارداد پیش کی تھی، جس کو متفقہ طور پر منطور کرلیا گیا۔
وسیم بادوزئی نے اسپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار بتانے کے بعد اجلاس آج جمعے تک ملتوی کردیا تھا۔
سبطین خان نے میڈیا کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اسپیکر کے انتخاب کے دوران کوئی اپ سیٹ کرنے میں ناکام رہے گی اور امید ہے کہ وہ آسانی سے مقابلہ جیت جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کے خط کے ساتھ کیا ہوا جو مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ کا انتخاب جیتنے کے لیے لائی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کی مساوات کو تبدیل کرنا؛ امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ جو کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل
مئی
سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے بدلہ میں کورونا ویکسین؛نیتن یاہو کی نئی تجارت
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے کورونا
فروری
غزہ جنگ بندی معاہدے کی سب سے نمایاں شقیں
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک سال
جنوری
کیا شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کرے گا؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس
مارچ
سعودی نفرت انگیز ولی عہد بھی یوکرینی بحران سے فائدہ اٹھانے کے درپے: یورپی خارجہ تعلقات کونسل
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یورپی خارجہ تعلقات کونسل نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں کہا
فروری
پی ٹی آئی کا اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ
ستمبر
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ