🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی قراد داد میں سری لنکن شہری کے مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے قرارداد میں ایوان نے معاشرے میں انتہا پسندانہ روئیے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سنگین معاملے پر اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل پر متفقہ قرارداد پیش کی۔
مذمتی قرار داد میں کہا گیا کہ انتہا پسندی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، سانحہ سیالکوٹ انتہا پسند عناصر کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے اور ایسا ظالمانہ واقعہ اسلام کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔قرارداد میں ایوان نے معاشرے میں انتہا پسندانہ روئیے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سنگین معاملے پر اقدامات کرے تاکہ معاشرے سے پرتشدد رجحانات کا خاتمہ جلد از جلد ممکن ہوسکے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ ایوان سری لنکن شہری کے خاندان سے تعزیت کرتا ہے، سینیٹ کا ایک وفد سری لنکن شہری سے تعزیت کے لیے سری لنکا جائے گا۔اس سے قبل قائد ایوان شہزاد وسیم نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
بعد ازاں قائد ایوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو شدت پسندی سے محفوظ کرنا ہے اور ہمیں مل کر قانون سازی، تربیت اور ذہن سازی کرنا ہو گی۔یاد رہے سیالکوٹ میں واقع وزیرآباد روڈ پر قائم لیدر فیکٹری میں گزشتہ 9 برس سے مینیجر کے عہدے پر کام کرنے والے سری لنکن شہری کو مشتعل ملازمین کے ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش کو آگ لگا دی تھی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بڑا بیان، بھارت سیخ پا ہوگیا
🗓️ 30 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان
مئی
بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں، شاہ محمود قریشی
🗓️ 3 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
ستمبر
خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا:عمران خان
🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے
مارچ
اپیل میں کیس دوبارہ سنا جاتا ہے، سوال یہ ہے نظرثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے
جون
عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان
🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ
نومبر
پنجاب حکومت کا ’بے بنیاد الزامات‘ کے تناظر میں مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کر انے کا اعلان
🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے
مئی
اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی، وفاقی حکومت کا فیصلہ
🗓️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک
دسمبر
لبنانی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ؛ سعودی عرب کی ایک اور شکست
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے39 دنوں تک اپنی تمام سیاسی، سفارتی، میڈیا اور
دسمبر