🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سال 2023 میں رینجرز نے سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف 163 آپریشنز کیے اور اس دوران 197 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار جبکہ 2 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرمنلز کو بھی گرفت میں لے لیا گیا۔
’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق سندھ رینجرز کی سال 2023 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق 2023 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کی تابڑتوڑ کارروائیاں جاری رہیں، مختلف آپریشنز کے ذریعے امن سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف 163 آپریشن کئے گئے جس میں 197 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں کے خلاف 708 آپریشنز میں 2 ہزار 292 ملزمان کو گرفتار کیاگیا، ان کارروائیوں میں مختلف اقسام کے660 ہتھیار اور 5 ہزار 502 ایمونیشنز برآمد کیے گئے۔
منشیات فروشی کے خلاف کارروائی میں ہزاروں کلو ہیروئن، آئس، گٹکا اور چھالیہ برآمد کی گئی، ذخیرہ اندوزی کےخلاف کارروائی میں 27 آپریشنز میں 3 ارب سے زائد کا سامان برآمد کیا گیا۔
اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 160 کارروائیوں میں لاکھوں لیٹر ایرانی تیل برآمد کرکے 270 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، غیرقانونی طور پر مقیم 4 ہزار 437 افراد کو گرفتار کرکے افغانستان روانہ کیا گیا۔
کچے کے علاقے میں 34 آپریشن کرکے 132 ڈاکووں کو گرفتار کیا گیا، پانی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 209 غیرقانونی ہائیڈرنٹس میں سے 30 کوسیل اور 179 کو مسمار کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی میں ہونے والے مختلف ایونٹس کو بھی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 150 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
🗓️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد یمن
مارچ
جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ
ستمبر
سپریم کورٹ: شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
🗓️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف
مئی
صہیونی فوجی، حزب اللہ کے جال میں گرفتار
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی ایک یونٹ کو حزب اللہ
نومبر
صیہونیوں کی مخالفت؛ زیر حراست بحرینی کارکن کے خلاف الزام
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کے ایک کارکن کو صیہونی حکومت کی
نومبر
ایف آئی اے نے یوٹیوبر اسد طور، عمران ریاض کو طلب کر لیا
🗓️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل فیصلہ کرنے کا حکم
🗓️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل اسلام
مارچ
امریکی بوڑھے لیڈروں سے پریشان
🗓️ 11 جولائی 2023پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق، 49 فیصد امریکی جواب
جولائی