🗓️
لاہور(سچ خبریں) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار رہیں اس حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں۔ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑےگئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانےکےلیےسرپرست کوضمانتی مچلکےجمع کرانے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے پنجاب میں آتش گیرمادے کی خرید وفروخت پر1555مقدمات درج کیے،آتش گیر مادے کی خریدوخروخت پر1690افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑےگئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانےکےلیےسرپرست کوضمانتی مچلکےجمع کرانے ہونگے۔ایس پی ٹریفک کے مطابق حراست میں لئے جانے کے بعد 18 سال سےکم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو بند نہیں کیا جائے گا، ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہوگی، ون ویلرز کی نشاندہی پر مکینک بھی جیل کی ہوا کھائےگا۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔
مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، بھگت رہے ہیں، انہیں توبہ کرنی چاہیے، بلاول بھٹو
🗓️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی
جنوری
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون
حکومت نے چینی باشندوں کے لئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے چینی شہریوں کے لئے
جون
یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے
فروری
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کہاں ختم ہوئیں؟
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 42 روزہ جنگ بندی پر
فروری
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ
جنوری
کورونا صورتحال میں بہتری، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
🗓️ 16 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا صورتحال میں بہتری ہورہی ہے جس
اکتوبر
پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور اس ملک کے
جون