?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے اور اس پر عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتی ہیں، الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل پہ بات ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نتائج جاری نہیں کیے، پی ٹی آئی نے بر وقت اور آئین کے مطابق فری اینڈ فئیر الیکشنز کے لیے بہت کام کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری خیبر پختونخوا میں 42 سیٹیں ہیں، پنجاب میں ہماری 50 کے قریب سیٹیں ہیں، ووٹ پر امن طریقے سے ہوئے، تمام پارٹیوں کو فارم 45 ملا، فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو ریلیوں اور ورکرز کنوشن کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں انتخابی نشان بلا ملا اور نہ انتخابی مہم چلانے دی گئی، ہمارے ورکرز اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیےگئے،پی ٹی آئی کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیں پنجاب میں جیتی ہوئیں 50 نشستیں نہیں دی گئی ہیں، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے، عوام 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکلے اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے بیان پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف دیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا ہے، یہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، پی ٹی آئی اس معاملے کے انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے، جو رپورٹ ہو پھر وہ عوام کے سامنے لائی جائے۔
پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے دعوی کیا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں جہنوں نے وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے لیے نامزد کیا، یہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی، یہ کرسی بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے ، میں قومی اسمبلی میں وزارت عظمٰی کا الیکشن لڑوں گا۔
عمر ایوب نے بتایا کہ ہم پر پولیس گردی کی گئی، ہمیں دیوار سے لگایاگیا، نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، پولیس مختلف مقدمات میں ہمارے لوگوں کو اٹھا رہی ہے، آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتا کیا جارہا ہے، ہمارے کارکنان پر بوگس ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی کو کامیاب قرار دیا جائے، مزید کہا کہ ہمارے 180 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
عمر ایوب نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹس نہیں ہیں مگر پی ٹی آئی کے امیدوار بھی تھے اور پولنگ ایجنٹس بھی تھے، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 180 نشستیں جیتی ہیں۔
عمر ایوب نے 2024 کے انتخابات کو ’مدر آف آل رگنگ‘ قرار دے دیا۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن گروپ کا2023 آخری الیکشن ثابت ہوگا: فواد چوہدری
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپوزیشن کو ایک
جنوری
لاکھوں کی تعداد میں صیہونیت مخالف مظاہروں میں یمنیوں کے مطالبات
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: لاکھوں کی تعداد میں اپنے ہفتہ وار مارچ میں یمنی
اکتوبر
افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے
اکتوبر
امریکی سفیر کا بیان خطے کے لیے خطرناک ہے: اردنی رکنِ پارلیمان
?️ 22 فروری 2026امریکی سفیر کا بیان خطے کے لیے خطرناک ہے: اردنی رکنِ پارلیمان
فروری
ایرانی صدر کی شہادت پر فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے گزشتہ رات کے ہوائی حادثے کے
مئی
عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران
اکتوبر
روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت خاص ہیں: قطر
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور اس کے اتحادی
جولائی
’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
?️ 12 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے
اپریل