?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس میں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوگئے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں اسی دوران رانا شمیم کے وکیل عدالت میں تاخیر سے پہنچے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں، سابق چیف جج گلگت بلتستان عدالت میں موجود ہیں جبکہ ان کے وکیل لطیف آفریدی عدالت تاخیر سے پہنچے ۔
دی نیوز کے ایڈیٹر عامر غوری اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں جبکہ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔کیس کی سماعت کے آغاز میں وکیل لطیف آفریدی کی آمد سے قبل عدالت نے رانا شمیم سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنا جواب جمع کرایا ہے؟ اس پر رانا شمیم نے بتایا کہ میرے وکیل راستے میں ہیں وہ ابھی پہنچنے والے ہیں۔
عدالت نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ آپ کے وکیل کہاں پر ہیں؟، ایسوسی ایٹ وکیل نے جواب میں کہا کہ وہ جی ٹین اشارے پر ہیں ابھی پہنچنے والے ہی ہوں گے۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لطیف آفریدی صاحب کی بہت قربانیاں ہیں وہ اس عدالت کی جانب سے بھی معاون ہوں گے۔
اٹارنی جنرل نے سماعت میں کہا کہ جواب ابھی تک عدالت میں داخل نہیں ہوا ہے، رانا شمیم نے کہا کہ میں نے 4 دن پہلے جواب دے دیا تھا،معاون وکیل نے بتایا کہ وہ جواب عدالت میں لطیف آفریدی صاحب کو جمع کرانا ہے۔سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی بھی اس موقع پر عدالت پہنچ گئے،چیف جسٹس نے لطیف آفریدی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ لطیف صاحب، ویلکم ٹو دس کورٹ۔
کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے عدالتی معاون فیصل صدیقی سےسوال کیا کہ خبرشائع کرنے پر مختلف ذمہ داروں کی کیاذمہ داری ہے؟، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہم نے صحافت سے متعلق بین الاقوامی معیارات کو بھی دیکھنا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ ریما عمر صاحبہ آئی ہیں؟ ، ان پروسیڈنگ کی ٹرانسپیرنسی کیلئے ریما عمر کو عدالتی معاون بنایا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سابق انتہاپسند وزیر کا غزہ پر پھر سے بمباری کرنے کا مطالبہ
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی انتہاپسند مستعفی وزیرِ داخلہ ایتمار بن گویر نے اسرائیلی قسام
فروری
شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد نوجوان اغوا
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں
جنوری
بین الاقوامی تنظیمیں صیہونی جرائم میں شریک
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صحت کے نظام کے مکمل زوال اور
جولائی
خضر عدنان کی شہادت کے جواب میں صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:سکیورٹی ماہرین نے خضر عدنان کی شہادت پر غزہ کی پٹی
مئی
مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عمران خان
?️ 13 اکتوبر 2022چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
برطانیہ بھر میں ڈاک، یونیورسٹی اساتذہ اور کے عملے کی ہڑتال
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ بھر میں پوسٹل ورکرز، اساتذہ اور یونیورسٹی کے عملے نے
نومبر
صیہونی اہلکاروں میں جھڑپیں؛ جنگی کابینہ میں شدید تصادم
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: یديعوت احرونوت اخبار نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت کے
جولائی
تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں
مارچ