?️
کراچی (سچ خبریں) سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں عارضۂ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
1953 میں درانی پشتون خاندان میں آنکھیں کھولنے والے گڑھی یاسین سے تعلق رکھنے والے آغا سراج درانی نے 1971 میں کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے میٹرک کیا، اس کے بعد کامرس میں بیچلر کیا۔ انہوں نے سندھ مسلم لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی، 1980 کی دہائی کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے ہارڈ ویئر کا کاروبار کیا، بعدازاں وطن واپس آئے اور پہلی بار 1985 میں ضیا الحق کے دورِ حکومت میں الیکشن لڑا تاہم ان انتخابات میں وہ ہار گئے۔
اس کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1988 کے انتخابات میں فتح حاصل کی اور پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، 1990 میں نواز شریف کی حکومت کے دوران بدعنوانی کے الزامات کے تحت کچھ وقت کے لیے قید میں بھی رہے۔ آغا سراج درانی گزشتہ چار دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، تین مرتبہ صوبائی وزیر اور 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے سپیکر رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔
آغا سراج درانی کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا، اس سے قبل ان کے والد آغا صدرالدین اور چچا آغا بدر الدین بھی اسی اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آصف زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نے بطور سپیکر سندھ اسمبلی اہم خدمات سر انجام دیں، آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
روس نے ارجنٹینا کو دیا ایک اہم پیغام
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:روس روس کے سفیر دمتری فیکوٹیسٹوف نے ارجنٹائن کے دائیں بازو
دسمبر
بن لادن کے سینئر مشیر کی افغانستان واپسی؛ اماراتی میڈیا کا دعوی
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:ایک اماراتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد گروہ
اگست
ایران کے خلاف امریکی حکمت عملی میں اسٹریٹیجک تبدیلی کے پس پردہ مقاصد
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات دراصل واشنگٹن
مئی
سیاستدانوں کے خواتین کے خلاف نازیبا زبان پر قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا اظہار مذمت
?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس
نومبر
روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے
جون
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس چیئرمین
فروری
مظلوم کی مظلوم کے حق میں آواز
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعاء میں فلسطینی جہاد
جون
یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کی قیادت امریکہ اور انگلینڈ کر رہے ہیں:یمنی وزیر خزانہ
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ
دسمبر