?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی ترجیحات صرف ذاتی نمود و نمائش تھی، انہوں نے صرف ذاتی مفادات پر توجہ دی ، ہم ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دعوے کم اور کام زیادہ کئے ہیں۔لوگوں کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
وزیراعلی پنجاب سے ڈیرہ غازی خان اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے وفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرتا ہوں، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے شہروں کے دورے کر رہا ہوں، ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اب پنجاب کے پسماندہ اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں، اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت وسائل کا رخ پسماندہ اضلاع کی جانب موڑا ہے، ترقی پنجاب کے ہر ضلع کا حق ہے، اب حالات ماضی کی طرح صرف حکمرانوں کے نہیں بلکہ عوام کے حالات بدل رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا مفاد دھاندلی میں ہے اس لیے انتخابی اصلاحات کو مسترد کر رہی ہیں۔فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ ہے، اِن کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے احتساب کے عمل پر اعتراضات بے بنیاد ہیں، منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
یمن نے 10 سالوں میں ناقابل تسخیر جارحانہ طاقت کیسے حاصل کی؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یافا ڈرون، جس نے گزشتہ
جولائی
پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے
?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے
جنوری
فردوس عاشق اعوان کی پی ڈی ایم پر شدید تنقید
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان
اپریل
سابق صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی سمیت پاکستان تحریک انصاف
جولائی
مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 18
نومبر
ریڈمی کی ٹربو سیریز کا فون پیش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ریڈمی‘ نے اپنی مشہور
جنوری
اسرائیل میں 77 سالہ مسلسل جنگی دباؤ، شہری ذہنی تھکن اور عدم تحفظ کا شکار
?️ 25 جولائی 2025اسرائیل میں 77 سالہ مسلسل جنگی دباؤ، شہری ذہنی تھکن اور عدم
جولائی
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست