?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) لاہور ہائی کورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کے لیے 7 وکلا کے ناموں پر غور کرے گا۔
یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید پر تنقید اور عدلیہ میں مداخلت کا الزام عائد کرنے پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔
تاہم، رواں سال کے اوائل میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
بعد ازاں، جسٹس صدیقی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کے فوائد اور پنشن کا بھی دعویٰ کیا جس پر حکومت نے ان کے تمام بقایاجات جاری کردیے۔
وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لیے بطور چیئرمین این آئی ار سی منظوری دی تھی۔
اس کے علاوہ ایڈووکیٹ مصباح اللہ خان اور حماد حسن رندھاوا کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
این آئی آر سی 1972 میں انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969 میں ترمیم کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، جس کو انڈسٹری کے ٹریڈ یونین اور قومی سطح کے ٹریڈ یونین اور فیڈریشنز کے رجسٹریشن کے مسائل حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں، کمیشن کو تمام اداروں میں غیر منصفانہ لیبر پریکٹس کے معاملات کو اٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے عہدے کے لیے 7 وکلا کی نامزدگی پر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
جے سی پی کے 7 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے ایڈووکیٹ محمد صدیقی اعوان، علی مسعود حیات، حسن نواز مخدوم، عامر عجم ملک، ضیا الرحمٰن، محمد جواد ظفر اور ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا
?️ 28 جولائی 2025جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا شام میں جاری سیاسی
جولائی
ایم کیو ایم پاکستان کا ’غیرشفاف‘ مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے اصرار کیا ہے
اپریل
صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے
مارچ
میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ
اگست
عراق میں متنازعہ ڈرامہ سیریل کی نشریات پر پابندی
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ تاریخی سیریل
مارچ
پاکستان: بھارت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کر رہا ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی پر
مئی
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ
بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس
ستمبر