لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے،عمران خان کو 6 دسمبر کو ایف آئی اے ہیڈ کواٹر اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے افسر طلبی کا سمن لیکر زمان پارک پہنچا اور زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کرائی۔
ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا،تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلٰی افسران شامل ہیں،ایف آئی اے نے پہلے بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے لیکن عمران خان وزیر آباد واقعہ میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔عمران خان کو 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے میں عمران خان کو 7 نومبر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر آڈیو انکوائری سے متعلق طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق تین نوٹسز پر پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کی جا سکتی ہے،شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔سائفر آڈیو انکوائری میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔وائس چیئرمین تحریک انصاف کو ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔جبکہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا تھا،ایف آئی اے نے سابق سیکرٹری خارجہ سے سائفر انکوائری کے متعلق انکوائری کی گئی۔