?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 12 دسمبر کو دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور رضوان عباسی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہل خانہ اور وکلا عدالت میں پیش ہوئے، میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔
اڈیالہ جیل پہنچنے پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج ملزمان میں سائفر کیس کی چالان نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفر کیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت سے متعلق جیل انتظامیہ فیصلہ کرے گی یا جج کی صوابدید ہے، میڈیا کی عدالت تک رسائی سے متعلق پراسیکیوشن کا کوئی تعلق نہیں۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی وکلا نے نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی اور اس حوالے سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا کہا جبکہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرز نے کیس کے نقول آج فراہم کرنے کی درخواست کی۔
دریں اثنا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کیس کے نقول فراہم کردیے گئے، قانون کے مطابق 7 روز بعد 12 دسمبر کو دونوں پر فردجرم عائد کی جائے گی۔
دریں اثنا عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جاری جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹی فکیشن غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔
بعدازاں 23 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس (ایف جے سی) میں پیش کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
28 نومبر کو عمران خان کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے سے اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے سبب معذرت کرلی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا تھا کہ کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا۔
یکم دسمبر کو وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
2 دسمبر کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع ہوئی تاہم جیل حکام نے بیشتر صحافیوں کو اوپن ٹرائل میں شرکت سے روک دیا۔
سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد سماعت 4 دسمبر (آج) تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام
فروری
شہر رفح کی ناگفتہ بہ حالت
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: UNRWA نے اعلان کیا کہ فلسطینی خاندانوں کو آج صبح رفح
مئی
جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان
?️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات
?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی
جولائی
ہیگ ٹربیونل کے صیہونی مخالف فیصلے کیا ہوا؟
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:سکریٹری جنرل انتھونی گوتریس کے ترجمان دوجارک نے صیہونی حکومت کے
جنوری
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پولنگ 6 اپریل کو ہوگی:پرویز الہیٰ
?️ 3 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وزیر
اپریل
مأرب میں شکست کے بعد صنعا میں سعودی اتحاد کا پاگل پن
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں اپنے تمام سیاسی اور عسکری کارڈ کھو
دسمبر
جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: جرمنی غزہ کے خلاف جنگ کے عین وقت تل ابیب
جنوری