?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خبردار کیا کہ اگر وہ کرپشن کے مقدمات کی پیروی کرنے سے گریز کر رہا ہے تو غبن کی گئی رقم برآمد کرنے کی ذمہ داری وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو سونپی جائے گی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے طویل عرصے سے زیر التوا بدعنوانی کے کیسز کی انکوائری کی پیش رفت میں تاخیر پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے اگلی سماعت پر اس کو بریفننگ کے لیے طلب کرلیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر وہ مقدمات کی پیروی کرنے سے گریز کر رہا ہے تو غبن کی گئی رقم برآمد کرنے کی ذمہ داری وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو سونپی جائے گی۔
گزشتہ روز پی اے سی اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جہاں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران متعدد کرپشن کیسز نیب کو بھیجے گئے تھے مگر ان میں سے کوئی بھی ایک کیس حتمی نتائج تک نہیں پہنچا۔
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ غبن کی گئی رقوم برآمد کرنے کے بجائے نیب وزرائے اعظم، وزرا اور بیوروکریٹس کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ نیب ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
بعدازں پی اے سی چیئرمین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کرپٹ عناصر سے غبن کی گئی رقوم برآمد کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ مراعتین اور مفت ایندھن لینے والے نیب کے سینیئر افسران گزشتہ ایک دہائی سے انکوائریز مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
نور عالم خان نے کہا کہ پاکستان کے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر نیب کس کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔
کمیٹی اراکین نے نیب کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات اور انکوائریز کا مکمل رکارڈ اور تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی اراکین نے کہا کہ نیب کی کارکردگی خراب رہی ہے اور وہ صرف خوف پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
چیئرمین نور عالم خان متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقرر وقت میں کیسز مکمل کیے جائیں۔
نیب کی طرف سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق بیورو کے پاس زیر التوا انکوائریوں میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے ساتھ پلی بارگین کی تفصیلات، آج تک سزا یافتہ یا بری ہونے والے ملازمین کی فہرست، نیب ٹرانسپورٹ پول میں گاڑیوں کی فہرست، خیبرپختونخوا میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے پروگرام کے فنڈ کے استعمال میں غبن کی تفصیلات، بینک آف خیبر میں غبن اور محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں ڈھائی ارب روپے کی بدعنوانی کی تفصیلات کا ذکر شامل ہے۔
ریلوے، واپڈا اور پاور ڈویژن سمیت بعض محکموں کی جانب سے دہری شہریت کے حامل ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ایسے افسران کوئی فائدہ دینے کے بجائے ملک کو زیادہ نقصان پہنچائیں گے۔
پی اے سی چیئرمین نے کہا کہ ایسے افراد نے دوسری ریاستوں سے وفاداری کا عہد کیا ہے اور دوسرے شہریت کے ممالک کی حفاظت اور خدمت کرنے کا حلف اٹھایا ہے۔
نور عالم خان نے متعلقہ حکام کو 15 دنوں کے اندر دوہری شہریت رکھنے والے ملازمین کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔


مشہور خبریں۔
عسقلان میں اسرائیلی خود کشی؛ ایک صیہونی مارا گیا
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینیوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
اپریل
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
?️ 21 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد
مئی
بحرینیوں کااسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کے خلاف احتجاج
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں: بحرینی اپوزیشن میڈیا کی طرف سے بحرینیوں نے ایک بار پھر
اکتوبر
سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد اور بھرپور تعاون کی پیش کش کی، وزیراعظم
?️ 31 اکتوبر 2025چترال: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی
اکتوبر
لبنانی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ؛ سعودی عرب کی ایک اور شکست
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے39 دنوں تک اپنی تمام سیاسی، سفارتی، میڈیا اور
دسمبر
آٹھ محاذوں پر جنگ کی واپسی
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق، عطوان نے لکھا ہے کہ تین
مارچ
انڈونیشیا کے اہلکار: بورڈنگ اسکول کے ملبے تلے اب بھی 91 افراد پھنسے ہوئے ہیں
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک
اکتوبر
خلیج فارس کے ممالک کا ایران کے ساتھ رابطہ کیسا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے
اکتوبر