ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے ریکوڈک معاہدے میں بین الاقوامی معیار کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی جہاں سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی۔سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے اگلے ہفتے سنائے گا۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ عدالت صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے بنیادی حقوق کے معاملے پر محتاط رہے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صدر مملکت نے ریکوڈک معاہدے کے قانونی چینلجز پر رائے مانگی ہے مگر ریکوڈک کیس میں حقیقت یہ ہے کہ پاکستان پر کئی ارب ڈالرز کا جرمانہ ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے میں وفاقی حکومت نے آئین اور قانون کی پاسداری کی، خوشی ہے کہ ریکوڈک معاہدے میں بین الاقوامی معیار کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے رکن جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ریکوڈک ریفرنس میں کسی جانب سے معاہدے کو غیر قانونی نہیں کہا گیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ تمام وکلا اس بات پر متفق ہیں کہ ریکوڈک شفاف اور عوامی معاہدہ ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے پر تین سال تک مذاکرات ہوئے ہیں۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ نے رائے محفوظ کرلی جو اگلے ہفتے سنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ کینیڈا کی مائننگ فرم بیرک گولڈ کارپوریشن کو توقع ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ، بلوچستان میں ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ منصوبے میں عالمی ثالثی کے تحت 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے راستہ بناتے ہوئے عدالت سے باہر کیے گئے اس کے 6 ارب ڈالر کے تصفیے کی منظوری دے گی۔

21 مارچ 2022 کو پاکستان نے غیر ملکی فرم کے ساتھ عدالت سے باہر معاہدہ کیا تھا، معاہدے کے تحت فرم نے 11 ارب ڈالر کے جرمانہ معاف کرنے اور 2011 سے رکے ہوئے کان کنی کے منصوبے کو بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

19 جولائی 2022 کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کارپوریشن نے 14 اگست سے ریکوڈک گولڈ پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم 18 اکتوبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔

اس سے قبل 5 اکتوبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

مشہور خبریں۔

کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف

فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں عافیہ سے ایک بار پھر ملاقات طے پا گئی: وکیل

?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن

برطانویوں کے لیے بغیر خوراک اور گرم گھر کا موسم سرما آنے والا ہے:لندن کے میئر

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:لندن کے میئر نے متنبہ کیا کہ برطانوی شہری اس موسم

ایران سعودی عرب معاہدہ اور یمن کے بارے میں امریکہ کا غلط اندازہ

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ یمن بحران کو غلط انداز میں پیش کرکےاس جنگ میں

خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی

?️ 21 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر

صنعا کی فورسز سعودی عرب کی گہرائیوں کو نشانہ بنائیں گی: الاخبار

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:  الاخبار نے اپنے ایک مضمون میں مآرب میں داعش اور

پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ

فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے:شیخ رشید

?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے