روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دو ستمبر سے مسلسل گراوٹ کا شکار ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں تجارت کے دوران روپے کی قدر میں مزید 96 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن دوپہر 12:20 پر روپیہ گر کر 237.8 روپے فی ڈالر پر آ گیا جو جمعہ کو 236.84 روپے پر بند ہونے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 0.4 فیصد کمی کی عکاسی کرتا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت اوپن مارکیٹ میں روپیہ 242.4 فی ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ یہ کمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کی مجموعی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، روپے نے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی خبروں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا کیونکہ اس پیشرفت سے مارکیٹ میں ڈالر کی لیکویڈیٹی بہتر نہیں ہوئی۔

سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے حکومت کو قدم بڑھانا ہو گا اور سفارش کی کہ حکومت برآمد کنندگان کو اپنی آمدنی ملک میں لانے کے لیے دی گئی 120 دن کی مدت میں کمی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے برآمد کنندگان اپنی ادائیگیاں بیرون ملک روکے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں توقع ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر بڑھے گی جس کے بعد ہی وہ رقم ملک میں واپس لائیں گے، اس کی وجہ سے اکثر ملک میں ڈالر کی قلت بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے حکومت پر یہ بھی زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ برآمد کنندگان کے لیے ایکسچینج ریٹ اس دن فکس کیا جائے جس دن وہ اشیا باہر فروخت کے لیے بھیجیں، اس اقدام سے زر مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

میٹس گلوبل کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.7 روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران مقامی کرنسی کی قدر میں 28.99 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور 28 جولائی کو ڈالر 239.94 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی پر عوام کے162 ملین پاؤنڈ خرچ:لندن کی سرکاری رپورٹ

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی پر 162 ملین پاؤنڈ خرچ ہوئے

امریکی ڈالر کا اعتماد ختم ہوا: پیوٹن

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج مشرقی

امریکہ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حملہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک ناکام اور

ن لیگ کی طرف سے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز

?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کر

خطے میں صہیونی حکومت کے ڈراؤنے خواب اور بحرانوں سے دوچار اسرائیل کے ساتھ عربوں کی جھوٹی امیدیں

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے اندرونی چیلنجوں کے علاوہ ، خطے میں بھی

سیکیورٹی فورسز نے 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا

?️ 3 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں 3 مختلف آپریشنز

صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی تحقیقی ادارے نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی

صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب

?️ 28 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے