?️
روس یوکرائن تنازعہ میں مغرب کا ساتھ نہ دینے پر پاکستان کو سزا،ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ دنیائے غرب کو پاکستان کی نافرمانی اچھی نہیں لگی،28 میں سے 27 نکات پر عمل کرنے کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھنا سوائے انتقام کے اور کچھ نہیں ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستان 28 میں سے 27 نکات پر عمل کر چکا، اس کے باوجود پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دے دیا۔
پیرس (سچ خبریں ) ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پیرس میں 4 دن تک جاری رہنے والا اجلاس اختتام پذیر، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس سے پاکستان کیلئے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیرس میں 4 روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ اجلاس کے آخری روز منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق پاکستان کے 5 ایکشن پلانز کا جائزہ لیا گیا۔
ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستان 28 میں سے 27 نکات پر عمل کر چکا، اس کے باوجود پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دے دیا۔
یہاں واضح رہے کہ پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 28 شرائط تھیں، جن میں سے پاکستان نے 27 شرائط پوری کردی ہے، اور اٹھائیسویں نمبر کے شرط کے بھی کچھ نکات کو پورا کیا ہے، محض ایک شرط ہے وہ بھی ٹرانزیکشنل ہے، اس کے باوجود ہمیں جان بوجھ پر دباؤ کا شکار اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر کوئی اور ملک اٹھائیس میں سے ستائیس شرائط پورا کرتا تو وہ کب کے گرے لسٹ سے نکل جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف ملک سیاسی ایجنڈے کے تحت ہماری مخالفت کررہے ہیں، جب کہ فیٹف میں ہمارے خلاف جن ملکوں نے پوزیشن لی ہوئی ہے وہ ہمارے دوست ہیں، نگراں حکومت میں ہم فیٹف کی گرے لسٹ میں گئے، پچھلی حکومت میں ہم وائٹ لسٹ میں تھے، گزشتہ حکومت کے اقدامات کی ہی وجہ سے ہم نگراں حکومت میں گرے لسٹ میں گئے۔


مشہور خبریں۔
الجزائر کے صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر عبدالمجید
ستمبر
بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے تقریبا 4 ہزار ملازمین مستعفی
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کو
جولائی
ایران کی انڈرگراؤنڈ میزائل اور ڈرونز مراکز کی رونمائی
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران فوج نے پہلی بار اپنے انڈر گراؤنڈ
مارچ
روس نے یوکرین کو کیف پر مزید حملوں کی دھمکی دی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: روسی فوج نے کہا ہے کہ اگر کیف نے روسی
اپریل
صہیونی افسر کا فلسطینیوں کے خلاف مسلح ڈرون کے استعمال کا اعتراف
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے حالیہ برسوں میں متعدد بار اطلاع
جنوری
صیہونیوں نے لبنان کو کیا پیشکش کی ہے؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کمانڈروں کے ایک گروپ نے تجویز دی
جنوری
پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: شلٹز
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا
جولائی
ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر بائیڈن کی جگہ ہیرس اہم انتخاب
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق اگر امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی