رضاربانی کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی پالیسی پر نظر ثانی کامطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی ٹی پی  کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اور دہشت گردی کے خلاف سات سال پرانے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کے سابق چیئرمین نے تجویز پیش کی کہ نیا ایکشن پلان پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی (پی سی این ایس) تیار کرے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہو، یاد رہے کہ اسی طرح کی ایک کمیٹی سال 2012 میں ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد بنائی گئی تھی جس میں القاعدہ کے سرکردہ رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت ہوئی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کی جانب سے یہ مطالبات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب ایک روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا اور اعتراف کیا تھاکہ خیبر پختونخوا میں طالبان مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ لوگ اپنے علاقے میں طالبان کی موجودگی کے خلاف صوبے کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

رضا ربانی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں اضافے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ صوبے میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ حملے اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان اور ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ ٹی ٹی پی کی اب کوئی متحد کمانڈ نہیں رہی۔

رضا ربانی نے تجویز پیش کی کہ یہ پالیسی، نیا ایکشن پلان پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی جائے اور پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نفاذ کی نگرانی بھی کمیٹی کو کرنی چاہیے اور اسے ہر تین ماہ بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں عملدرآمد کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے یہ تجویز بھی دی کہ پارلیمانی کمیٹی کے رولز میں ترمیم کی جائے اور اسپیکر قومی اسمبلی کے بجائے کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ سے ہونا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ وفاق سے متعلق ہے۔

مشہور خبریں۔

قاتلوں کے ہم نوا غزہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتے: برطانوی اخبار

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار نے اجلاس شرم الشیخ کو منافقانہ اور شرمناک قرار

عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے

کراچی کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی کرنے کی منظوری

?️ 11 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے لیے ستمبر کے ماہانہ فیول

نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد پر متفق نہیں ہیں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جعلی اسرائیل کے یوم تاسیس یوم النقبہ کے مشعل برداروں

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1187 پوائنٹس گر گیا

?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی بے یقینی کے سبب مسلسل تیسرے کاروباری

سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑا جائے گا۔ احسن اقبال

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال

ہیرس نے ایران کے خلاف اسرائیل کو مضبوط کرنے پر زور دیا

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: جان مرشیمر جو کہ ایک معروف حکمت عملی کے ماہر ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے