🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ میرا کل اور آج ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کو مکمل ہونا چاہیے، یہ رنگ روڈ قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کو رواں سال شروع کیا جانا چاہیے کیونکہ منصوبہ ’قومی اہمیت‘ کا حامل ہے اور یہ حکمراں جماعت پی ٹی آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جسے ہرگز ختم نہ کیا جائے۔
اس منصوبے پر ہونے والی تحقیقات پر بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے کابینہ اور وزیر اعظم سے قومی احتساب بیورو (نیب)، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور ’ان کے خلاف کارروائی پر زور دیا جو بھی (اس کام) میں ملوث پایا گیا ہے‘۔
وزیر اعظم نے حال ہی میں آر آر آر منصوبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی تحقیقات کا حکم دیا جس سے نہ صرف اس منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا بلکہ مبینہ طور پر کچھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی فائدہ ہوا تھا۔
وزیر ہوا بازی نے کہا کہ میں منصوبے میں مبینہ تبدیلیوں کے مطابق منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ نہیں کررہا ہوں لیکن ’جو بھی فیصلہ تفتیشی ادارے کریں اس پر عمل ہو‘۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے میں جو بھی تبدیلی ہو لیکن منصوبہ اسی سال شروع ہونا چاہیے جو قومی اہمیت کا حامل ہے اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے متعلقہ افسران ذمہ داری ادا کریں اور کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے ایک وقت کی حد مقرر کریں۔
وزیر ہوا باز نے کہا کہ منصوبے میں تبدیلی کو دو سے تین ماہ کے اندر حتمی شکل دی جائے یا اسے دوبارہ ٹینڈر کرکےرواں سال دوبارہ شروع کیا جائے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو بھی یہی کہا ہے اور دعوی کیا کہ ہم اس سال منصوبے کا افتتاح کریں گے اور وزیر اعظم اور وزیر اعلی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر تبصرے، اپوزیشن کی جانب سے اسے ایک اسکینڈل میں تبدیل کرنے کی سازشیں بے سود ہیں کیونکہ کوئی اسکینڈل نہیں بننے دیں گے اور قومی اہمیت کا یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا اور تکمیل تک پہنچے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے خود کو انکوائری کے لیے پیش کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ یا ان کے گھر کا کوئی فرد منصوبے کی تبدیلی میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی وہ منصوبے کے قریب اراضی خریدنے میں شامل ہیں
انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں انکوائری سے نہیں بھاگ رہا، تفتیش کریں، میری اور میرے بچوں کی، اگر ہم میں سے کوئی ملوث پایا جائے تو کارروائی کی جائے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو
🗓️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے
اکتوبر
ٹرمپ جیسی بیان بازیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے حربے تک؛ اردغان کی چالیں
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ترک صدر اور اس
اکتوبر
افغان قیادت مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالیں: وزیر خارجہ
🗓️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن
جون
بن سلمان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا منصوبہ
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل
جنوری
خطہ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟ جماعت اسلامی کا بیان
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل
اکتوبر
سپریم جوڈیشل کمیشن میں ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ، ضابطہ اخلاق میں ترمیم پر غور
🗓️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے گزشتہ 2 اجلاسوں کے
فروری
ہم یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی
🗓️ 18 مئی 2022سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ
مئی
افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید
🗓️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔
نومبر