رانا ثناءاللہ کی سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت

رانا ثناءاللہ

?️

فیصل آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا ہے، پوری قوم کو خود پر ناز اور فخر کرنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی دلیرانہ لیڈرشپ سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق میں بھی فیلڈمارشل کی جرات مندانہ پالیسی کی وجہ سے قوم کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملا، قوم مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جرات پر ناز کر رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے یوم آزادی پر کہا تھا آئیں میثاق پاکستان پر اکٹھے ہوجائیں، آج ہم نے چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا اور منہ توڑ جواب دیا، آج ہمیں داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں، قائدین اور پارلیمنٹیرینز کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور میثاق پاکستان پر سرجوڑ کر بیٹھیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں بھی ان دہشتگردوں کی ٹریننگ ہوتی ہے، افغانستان سے 3 یا 5 بندوں کی تشکیل آتی ہے اور ہمارے جوانوں کو شہید کرتے ہیں، ہمیں اپنے مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی تھی ان کمین گاہوں کو تباہ کیا گیا اور تباہ کیا جاتا رہے گا۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی قیمت پر ہمسایہ ملک کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دے، ہم نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، اگر وہ فتنہ الہندوستان اور را کے ایجنٹوں کو ٹریننگ دیں گے تو پھر ہمارے طرف سے معذرت ہے، مسلح افواج کا ملک کیلئے بھرپور دفاع ہی پاکستان کی بقا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں بڑی تباہی پھیل سکتی ہے: امریکی جنرل

?️ 29 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے اگرچہ افغانستان میں اپنی ذلت آمیز شکست

شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار

?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے

فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ

برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف

?️ 27 مئی 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین

بائیڈن صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: ریپبلکن پارٹی

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں کے ایک گروپ نے 80 سالہ

امریکہ روس سے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے: ریابکوف

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو

مغربی ممالک کی غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ میں غیر معمولی مدد

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں مغربی

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب

?️ 5 اگست 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے